السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک جینیاتی بیماری کا مریض ہوں اور جسمانی معذوری کی وجہ سے میرے ہاتھ اتنے اوپر نہیں اٹھتے کہ میں خود اپنے چہرے پر پانی ڈال کر وضو کر سکوں۔ پانی استعمال کرنے سے مجھے کوئی طبی نقصان نہیں ہوتا، لیکن میں خود وضو کے افعال ادا نہیں کر سکتا۔
میری بیوی کبھی کبھار مدد کر دیتی ہیں، مگر ہر نماز کے وقت باقاعدہ مدد ملنا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا۔
دریافت طلب امر یہ ہے کہ:
کیا ایسی صورت میں میرے لیے تیمم جائز ہے؟
یا لازم ہے کہ جب بھی ممکن ہو کسی کی مدد سے وضو کیا جائے؟
اگر ہر نماز کے لیے مدد میسر نہ ہو تو کیا حکم ہوگا؟
براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔
جزاکم اللہ خیراً
صورت مسئولہ میں اگر سائل واقعۃً بیماری کی وجہ سے اس قدر جسمانی معذوری کا شکار ہو کہ خود وضو نہ کرسکتا ہو، تو جب تک اس کی بیوی یا کوئی دوسرا شخص موجود ہو جو وضو کرانے میں مدد کرسکتا ہو تو سائل کے لئے تیمم کرنا جائز نہ ہوگا بلکہ کسی کی مدد سے وضو کرکے نماز ادا کرنے کا اھتمام ضروری ہوگا ۔ اور اس سلسلہ میں عذر کی وجہ سے نماز کو آخری وقت تک مؤخر کرنے کی بھی اجازت ہے ،تاہم اگر کبھی نماز کو آخری وقت تک مؤخر کرنے کے باوجود بھی کوئی شخص وضو کرانے کے لئے میسر نہ ہو اور سائل کسی نلکے وغیرہ کے سامنے وضو کرنے پر بھی قادر نہ ہو (جوکہ بظاہر تیمم کرنے پر قدرت کی صورت میں درست معلوم نہیں ہوتا ) بلکہ تیمم کرکے نماز کی ادائیگی پر قادر ہو تو بلاشبہ اس کا اھتمام لازم ہوگا ۔
کمافی الفتاوی الھندیۃ: "ولو كان يجد الماء إلا أنه مريض يخاف إن استعمل الماء اشتد مرضه أو أبطأ برؤه يتيمم لا فرق بين أن يشتد بالتحرك كالمشتكي من العرق المدني والمبطون أو بالاستعمال كالجدري ونحوه أو كان لا يجد من يوضئه ولا يقدر بنفسه فإن وجد خادما أو ما يستأجر به أجيرا أو عنده من لو استعان به أعانه فعلى ظاهر المذهب أنه لا يتيمم؛ لأنه قادر. كذا في فتح القدير ويعرف ذلك الخوف إما بغلبة الظن عن أمارة أو تجربة أو إخبار طبيب حاذق مسلم غير ظاهر الفسق." (ج1،ص:28 كتاب الطهارة،الباب الرابع في التيمم ط:دار الفكر)
سورۃ احزاب کی آیت نمبر۴۵ کو حضورؐ کی حاضر وناظر ہونے پر پیش کرنا، اور غصہ، نشہ، اور ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم
یونیکوڈ تیمم 0سردی کے موسم میں غسل واجب ہوجاۓ تو تیمم اختیار کرنے کے لۓکسی سے گرم پانی طلب کرنے میں شرم و حیا کا عذر کرنا
یونیکوڈ تیمم 0عید کی نماز پڑھتے ہوۓ ، وضو ٹوٹنے کی صورت میں تیمم کا حکم-نعت ریکارڈنگ کے بیک گراونڈ میں "اللہ اللہ "کا ساونڈ لگانا
یونیکوڈ تیمم 0