شیئرز کا کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں شریعہ لسٹڈ کمپنیوں کے شئیرز خریدنے کا حکم

فتوی نمبر :
94840
| تاریخ :
2026-05-02
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں شریعہ لسٹڈ کمپنیوں کے شئیرز خریدنے کا حکم

1: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںShariah-listed)) کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت کرنا کیسا ہے؟ اس سلسلے میں وضاحت بھی مطلوب ہے کہ اگر جائز ہے تو کیونکر جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شریعہ لسٹڈ کمپنیوں سے مراد وہ مالیاتی ادارے ہیں جو اسلامی اصول و ضوابط کے مطابق سرمایہ کاری کرتی ہیں ، لہذا جس کمپنی کا لائحہ عمل درجِ ذیل اصول کے مطابق ہو اس کمپنی کے شیرز کی خرید و فروخت جائز ہے ۔
1۔۔۔ کمپنی کا کاروبار حلال ہو، اگر کمپنی کا کاروبار غیر شرعی ہو تو اس کے شیئرز کی خرید و فروخت جائز نہیں۔
2 ۔۔۔ اس کمپنی کا کارو با واقعۃً شروع ہو چکا ہواوراس کمپنی کی املاک وجود میں آچکی ہوں مثلاً عمارت اور مشینری وغیرہ وجود میں آچکی ہوں اور نقد اثاثے صرف پلاننگ اور منصوبہ بندی تک محدود نہ ہوں ۔ اگر کمپنی صرف منصوبہ بندی اور نقد اثاثوں تک محدود ہو اور کاروبار شروع نہ ہوا ہو تو شیئرز کوصرف ان کی اصل قیمت (Face Value) پر خرید نایا بیچنا جائز ہے اس سے کم و بیش پر خرید نا، بیچنا جائز نہیں۔
3 ۔۔۔ نفع اور نقصان دونوں میں شریک ہوں یعنی اگر کمپنی کو نفع ہو تو شیئرز کے خریدار بھی نفع میں شریک ہوں گے اور اگر نقصان ہو تو اپنے سرمائے کے تناسب سے نقصان میں بھی شریک ہونگے ۔
4۔۔۔ نفع فیصد کے اعتبار سے طے ہو یعنی نفع کی ماہانہ یا سالانہ کوئی خاص رقم یقینی طور پر مقر نہ ہو ،بلکہ فیصد کے حساب سے نفع مقرر کیا گیا ہو کہ جو نفع ملے گا اس میں سے اتنے فیصد کمپنی کا ہوگا اور اتنے فیصد شیئر ہولڈرز میں تقسیم کیا جائے گا۔
5۔۔۔ شیئر زخریدنے میں یہ بھی ضروری ہے کہ کمپنی کا اصل کا روبار حلال ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ضمنی طور پربھی کسی نا جائز کام یا معاملہ میں ملوث نہ ہو اور اس ضمنی نا جائز کام سے حاصل ہونے والی آمدنی کا تناسب اس کی مجموعی آمدنی میں معتدبہٖ مثلاً پانچ (5) فیصد نہ ہو (جیسا معتد کہ اسکی پابندی آج کل کے اسلامی مالیاتی اداروں میں کروائی جارہی ہے ) ، بصورت دیگر شیر زخرید نے والا اس ارادے سے شیرز خریدے کہ کمپنی کونا جائز اور حرام معاملات کرنے سے ہر طرح منع کرےگا تحریری طور پربھی اور خصوصاً کمپنی کے سالانہ اجلاس میں بھی یہ آواز اٹھائے گا کہ کمپنی نا جائز اور حرام معاملہ نہ کرے یا کم ازکم ہمارا سرمایہ کی حرم اور نا جائز کاروبار میں نہ لگائے۔
6 ۔۔۔ شق نمبر 5کے پیش نظر جب کمپنی سے سالانہ نفع وصول ہو تو شیئرز رکھنے والا اس کمپنی کی بیلنس شیٹ میں دیکھے کہ کمپنی نے اس نا جائز ضمنی معاملہ سے کتنے فیصد سرمایہ ناجائز کاروبار میں لگا کر فائدہ حاصل کیا ہے پھر آمدنی کا اتنے فیصد حصہ اپنے حاصل شدہ نفع سے صدقہ کردے۔
7۔۔۔ شیئرز ہولڈر اس بات کا بھی اہتمام کرے کہ جس کمپنی کے شیئرز خریدے اس کے مجموعی سرمائے کے تناسب میں اس کمپنی کے سودی قرضوں کی مقدار بہت زیادہ ( مثلا تینتیس فیصد ۳۳ سے زیادہ) نہ ہو۔
8۔۔۔ جو شیئر خریدا جارہا ہو اس کے پیچھے موجود خالص نقد اثاثوں(Net liquid assets) کی مقدار اس شیئر کی بازاری قیمت (Market value) سے کم ہو۔
9۔۔۔ اگر شیئر زکو ان کی قیمتِ اسمیہ سے کم یا زیادہ پر خرید ایا جا رہا ہوتو شیئر ز جس کمپنی کے ہوں اس کے پاس نقد اثاثوں( Current Assets) کے ساتھ ایک معتد بہ مقدار جامد اثاثے بھی موجود ہوں (مثلاً بیس فیصد یا اس سے زائد جامد اثاثے ہوں)۔
10 ۔۔۔ شیئرز کی خرید و فروخت کرنے میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ شیئر ز خریدنے کے بعد شیئر ہولڈرزان شیئر ز پر قبضہ کرے اور اس کے بعد انکو فروخت کرے شیئر ز پر قبضہ کئے بغیر انہیں آگے فروخت کرنا شرعاً درست نہیں ۔ تاہم شیئرز کی خرید وفروخت کی صورتوں کے مختلف ہونے کی وجہ سے قبضہ کی صورتوں اور ان کے احکام مختلف ہیں ، اس لیے بوقتِ ضرورت اس کی تفصیل معلوم کی جاسکتی ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ سنزر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94840کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 3
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹریٹ کمپنی کے شئیرزکی خریداری جائز ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرزخریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹائنز کمپنی کا طریقہ کار اور اس میں کام کرنا اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کاروبار اور کاروباری شخص کا تعارف کرانے والے کو بعد میں نقصان کا ذمہ دار ٹھہرانا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • سٹاک مارکیٹ کی شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات