شیئرز کا کاروبار

اے ڈی جی ایم ایپ سے شئیرز کی خرید و فروخت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
98282
| تاریخ :
2026-08-08
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

اے ڈی جی ایم ایپ سے شئیرز کی خرید و فروخت کرنے کا حکم

میں ADGM کے ساتھ آن لائن مالیاتی خدمات (جیسے اسٹاک، فاریکس، کموڈٹیز وغیرہ) کے شعبے میں کام کر رہا ہوں۔ یہ کمپنی 'پرائیویٹ ایکویٹی فنڈز' (Private Equity funds) کی سہولت فراہم کرتی ہے؛ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کمپنیوں کے حصص (shares) رعایتی نرخوں پر خریدتے ہیں اور پھر اپنے صارفین کو ان کے بجٹ کے مطابق 'شیئرز پول' (shares pool) سے فراہم کرتے ہیں۔ چونکہ یہ حصص رعایتی نرخوں پر خریدے جاتے ہیں، اس لیے نقصان کا امکان کم ہوتا ہے۔ میں ان کے ساتھ صرف اسٹاک ٹریڈنگ کے شعبے میں کام کر رہا ہوں۔ میں پاکستان، متحدہ عرب امارات (UAE) اور کبھی کبھار ہانگ کانگ کی معروف کمپنیوں کے اسٹاک (حصص) خریدتا ہوں—ایسی کمپنیاں جو اپنے کاروبار کے لیے مشہور ہیں، مثلاً ADNOC، Khattak Cement، AirArabia، ADNOCGAS، ADPORTS وغیرہ۔
ہمیں بتایا جاتا ہے کہ حصص دستیاب ہیں اور ہمیں ایک پاس ورڈ فراہم کیا جاتا ہے جو حصص کی خریداری کے وقت استعمال ہوتا ہے؛ اس کے بغیر حصص نہیں خریدے جا سکتے۔ ہر شخص اپنے بجٹ کے مطابق حصص خریدتا ہے۔
ہم حصص (shares) کو 3 سے 4 دن تک اپنے پاس رکھتے ہیں؛ جب منافع کا مارجن بہتر ہو جاتا ہے تو ہمیں انہیں فروخت کرنے کا کہا جاتا ہے، اور جب 'سیل بٹن' (selling button) فعال ہو جاتا ہے تو ہم حصص فروخت کر سکتے ہیں۔ بعض اوقات ہم حصص کو صرف ایک دن کے لیے رکھتے ہیں اور پھر فروخت کر دیتے ہیں
ہمیں زیادہ تر نقصان نہیں ہوتا بلکہ ٹریڈنگ میں منافع ہی ہوتا ہے؛ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آیا یہ حلال ہے یا حرام؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ حصص کی خرید و فروخت اصولاً اس وقت شرعاً جائز ہے جب خریدے جانے والے حصص ایسی کمپنیوں کے ہوں جن کا اصل کاروبار جائز ہو، کمپنی کے حقیقی و جامد اثاثے موجود ہوں، نیز خریدار کو خریداری کے بعد ان حصص کی حقیقی ملکیت و شرعی قبضہ حاصل ہوجائے اور قبضہ سے پہلے انہیں آگے فروخت نہ کیا جائے، اسی طرح معاملے میں شارٹ سیل، فارورڈ سیل، فیوچر سیل، فرضی خرید و فروخت یا سٹہ بازی وغیرہ کوئی غیر شرعی عنصر شامل نہ ہو، اور یہ کام باقاعدہ قانونی طور پر بھی ہورہا ہو۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ Shares Pool کے ذریعے سائل کو فی الواقع خریدے گئے حصص کی ملکیت و شرعی قبضہ حاصل ہوجاتا ہے، اور Sell Button اسی کے بعد فعال ہوتا ہے، جس کے ذریعے سائل انہی اپنے مملوک حصص کو فروخت کرتا ہے، تو مذکورہ شرائط کی رعایت کے ساتھ ایک دن یا تین چار دن بعد فروخت کرکے حاصل ہونے والا نفع جائز ہوگا۔ لیکن اگر حقیقتاً سائل کو حصص کی ملکیت و شرعی قبضہ حاصل نہیں ہوتا، بلکہ محض حصص کی قیمت کے اتار چڑھاؤ پر نفع کمایا جاتا ہے، یا قبضہ سے پہلے ہی حصص فروخت کیے جاتے ہیں، تو یہ معاملہ شرعاً ناجائز ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنزیل العزیز: یٰاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡخَمۡرُ وَ الۡمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزۡلَامُ رِجۡسٌ مِّنۡ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجۡتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَo (المائدۃ، الآیة: 90)
وفی الھدایۃ: فصل: ومن اشترى شيئا مما ينقل ويحول لم يجز له بيعه حتى يقبضه.
لأنه عليه الصلاة والسلام نهى عن بيع ما لم يقبض ولأن فيه غرر انفساخ العقد على اعتبار الهلاك. (59/3، ط: دار احیاء التراث العربی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98282کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 3
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹریٹ کمپنی کے شئیرزکی خریداری جائز ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرزخریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹائنز کمپنی کا طریقہ کار اور اس میں کام کرنا اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کاروبار اور کاروباری شخص کا تعارف کرانے والے کو بعد میں نقصان کا ذمہ دار ٹھہرانا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • سٹاک مارکیٹ کی شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات