ملازمت

انشورنس کمپنی میں بطور کلرک ملازمت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
100058
| تاریخ :
2026-10-05
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

انشورنس کمپنی میں بطور کلرک ملازمت کرنے کا حکم

میں ایک ایسی کمپنی کے کال سینٹر میں کام کرتا ہوں جو امریکی شہریوں کو لائف انشورنس کی پالیسیاں فروخت کرتی ہے۔میرا کام براہِ راست انشورنس کی فروخت سے متعلق نہیں ہے۔ میں نہ گاہکوں کو فون کرتا ہوں، نہ انہیں انشورنس خریدنے پر آمادہ کرتا ہوں، نہ پالیسی کے فوائد بتاتا ہوں اور نہ ہی خود کوئی انشورنس فروخت کرتا ہوں۔
میرا کام مکمل طور پر بیک آفس اور انتظامی نوعیت کا ہے، مثلاً CRM میں معلومات درج کرنا یا درست کرنا، انشورنس کمپنی کی ویب سائٹس پر کلائنٹس کی درخواست یا پالیسی کا اسٹیٹس چیک کرنا، ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنا، رپورٹس تیار کرنا اور کسی مسئلے کی صورت میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کرنا۔چونکہ کمپنی کا بنیادی کاروبار لائف انشورنس کی فروخت ہے، تو کیا میرا یہ بیک آفس اور انتظامی کام بھی شرعاً انشورنس کے ناجائز کاروبار میں تعاون شمار ہوگا؟ یا چونکہ میں براہِ راست انشورنس کی فروخت یا ترغیب میں شامل نہیں، اس لیے میری ملازمت اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ جائز ہوگی؟
براہِ کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگرچہ سائل براہِ راست انشورنس پالیسیوں کی فروخت یا کسٹمر کو ان کے حصول پر آمادہ کرنے کے فرائض انجام نہیں دیتا، تاہم کلائنٹس کی درخواستوں اور پالیسیوں کا اسٹیٹس چیک کرنا، ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنا اور پالیسیوں سے متعلق مسائل کو متعلقہ شعبوں تک پہنچانا، روایتی لائف انشورنس کی کارروائی میں معاونت کے زمرے میں آتا ہے؛ لہٰذا ایسی ملازمت اختیار کرنے اور اس کے عوض تنخواہ لینے سے اجتناب کرنا چاہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في فقه البيوع: السابع: أن يؤجر المرء نفسه للبنك بأن يقبل فيه وظيفة، فإن كانت الوظيفة تتضمن مباشرة العمليات الربوية، أو العمليات المحرمة الأخرى، فقبول هذه الوظيفة حرام، وذلك مثل التعاقد بالربا أخذاً أو عطاءً، أو خصم الكمبيالات، أو كتابة هذه العقود، أو التوقيع عليها، أو تقاضي الفوائد الربوية، أو دفعها، أو قيدها في الحساب بقصد المحافظة عليها، أو إدارة البنك، أو إدارة فرع من فروعه، فإن الإدارة مسؤولة عن جميع نشاطات البنك التي غالبها حرام. (فقه البيوع، 2/1064)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100058کی تصدیق کریں
0     3
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات