انتقال مذہب یعنی خروج مسالک کے متعلق بزبان اردو کوئی جامع کتاب بتائیں ، جس میں انتقال مذہب یعنی خروج مسلک کے متعلق تمام مسائل شریعت اور تلفیق والے مسائل کی مکمل بحث شامل ہو ( حنفی سے شافعی اور شافعی سے حنفی)۔
اس سلسلہ میں تقلید کی شرعی حیثیت ، مؤلفہ مولانا مفتی محمدتقی عثمانی مدظلہ اور الکلام المفید مؤلفہ مولانا سرفراز خان صفدر مرحوم اور آثار خیر مؤلفہ مولانا خیر محمد صاحب مرحوم کا مطالعہ مفید رہیگا ۔ واللہ اعلم بالصواب