السلام علیکم
جناب میرا سوال یہ ہے کہ ہم لوگ سعودیہ عرب میں ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں اور ہیڈ کواٹر سے ہمارے لئے ایک آدمی کا 400 ریال ماہانہ خرچہ آتا ہے، لیکن ساتھ میں وہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ جو بھی خریدیں تو اس کی رسید مہینہ کے آخر میں آفس میں جمع کرائیں اور پورا مہینہ میں صرف 400 ریال ایک آدمی کے سر پر آتا ہے اس سے اگر زیادہ خرچہ کرو گے تو وہ جیب سے بھرو گے، ہم لوگ پورے مہینہ نہایت سلیقہ سے خرچہ کرتے ہیں اور 400 ریال میں سے 170 ریال بچت کر لیتے ہیں اور آفس والوں کو فرضی رسیدیں دیتے ہیں اور ۴۰۰ ریال پورے لیتے ہیں، کیا یہ روپیہ حلال ہے ؟ یہ یاد رہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے 400 ریال خرچہ آتا ہے ایک آدمی کا۔
اگر کمپنی کا ملازم کے ساتھ یہ معاہدہ ہو کہ وہ اسے یہ ضرور فراہم کرے گی چاہے وہ خرچ کرے یا نہ اور ابتداءً ملازمت کے وقت یہ طے کیا جاتا ہو تو ملازم کا حق ہے چاہے وہ خرچہ کی رسیدیں بنا کر دیں یا نہ، اس صورت میں محض دفتری کاروائی کے لئے فرضی رسیدیں دینے میں بھی حرج نہیں اور اگر یہ رقم واقعی خرچ کے لئے دی جاتی ہو اور ملازم واقعی خرچہ سے زائد رقم کی واپسی کا معاہدہ کی رو سے پابند ہو تو اس صورت میں فرضی رسیدیں دکھا کر پورے چار سو ریال وصول کرنا شرعاً دھوکہ دہی ہونے کی بناء پر ناجائز اور حرام ہو گا، جس سے احتراز لازم ہے۔
كما في الهندية : الفتاوى الهندية: النهاية ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها كذا في شرح الطحاوي اھ (4/ 413)
و في الهداية شرح البداية: قال الأجرة لا تجب بالعقد وتستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتجيل من غير شرط أو باستيفاء المعقود عليه اھ (3/ 232)
و في الفتاوى الهندية: ويأخذون فضل كسبه يقسم بينهم بالحصص هذا إذا أخذوا فضل كسبه بغير اختياره أو أخذه القاضي وقسمه بينهم بدون اختياره اھ (5/ 63)
و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: قال - رحمه الله - (ولو ماله دراهم ودينه دراهم قضي بلا أمره) وكذا إذا كان كلاهما دنانير؛ لأن للدائن أن يأخذه بيده إذا ظفر بجنس حقه فكان القاضي معينا له اھ (8/ 94)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0