جناب میرا یہ سوال ہے کہ میں سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی میں ملازمت کرنا چاہتا ہوں، برائے مہربانی یہ بتائیں کہ کیا یہ میرے لئے جائز ہے ؟ اور اس میں اپنا بیمہ کرانا جائز ہے ؟ شکریہ
براه ِراست سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کا طریقِ کار چونکہ سود اور جوا پر مشتمل ہوتا ہے، اس لئے اس میں براہِ راست سودی لین دین وغیرہ پر مشتمل ملازمت (Job) کرنا یا اپنا بیمہ کرانا ہر دو امور شرعاً نا جائز ہیں، ان سے احتراز لازم ہے ۔
لقوله تعالى: {وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ } [المائدة: 2] ۔
وفي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال : لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: "هم سواء" . رواه مسلم (2/ 134)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0