خواتین کے مخصوص مسائل

ناپاکی کے ایام میں خواتین ، دستانے پہن کر قرآن مجید کو چھو سکتی ہیں ؟

فتوی نمبر :
11295
| تاریخ :
2011-03-21
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

ناپاکی کے ایام میں خواتین ، دستانے پہن کر قرآن مجید کو چھو سکتی ہیں ؟

میری بیوی دو سالہ کورس کے قرآن سیکھنے کی طالبہ ہے دورانِ حیض وہ مندرجہ ذیل مسائل کے بارے میں پریشان ہوجاتی ہے: (۱) کیا وہ قرآنِ پاک کو سبق پڑھنے کیلئے لے سکتی ہے دستانوں کے ساتھ یا اس کے بغیر اس کی استانی اور دوسرے طالبات اس دوران دستانے استعمال کرتی ہیں۔
(۲) اگر ہاں تو اس کو قرآن پاک کیسے اٹھانا چاہئے تلاوت کیلئے یا سبق کو یاد کرنے کیلئے؟
(۳) اگر تین دن کے بعد خون رُک جائے تو اس کو نمازیں کیسی شروع کرنی چاہئے؟ یا تمام دنوں کا انتظار کرلے؟
اوپر کے متعلق حیض کا دورانیہ کتنے ایام ہوگا۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حیض کی کم از کم مدت تین یوم اور زیادہ سے زیادہ دس یوم ہے اس دوران قرآنِ کریم کا دستانے پہن کر چھونا بھی جائز نہیں البتہ بوقتِ ضرورت قرآن مجیدکو ایسے کپڑے کے ساتھ چھو سکتی ہے جو اس نے پہنا نہ ہواسی طرح دورانِ درس اگر وہ ایسی تفسیر کی کتاب استعمال کرے جس میں قرآنی آیات کی بنسبت تفسیر زیادہ ہوتو اس کا چھونا اور مطالعہ میں رکھنا بغیر کسی حائل کے بھی جائز ہوگا مگر اس دوران زبان سے قرآنی آیات پڑھنے اور جہاں قرآنی آیات لکھی ہو اس کے چھونے سے اجتناب چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التاتارخانیة: ومنھا ان لا تمس المصحف ولا الدرھم المکتوب علیہ آیة تامة من القران. (ج۱، ص۳۳۲)
وفی الھندیة: (ومنھا) حرمة قرأة القران لا تقرأ الحائض والنفساء والجنب شیئًا من القران والاٰیة وما دونھا سواء فی التحریم علی الاصح. الخ (ج۱، ص۳۸)
وفی الشامیة: (قولہ ولو قیل بہ) أی بھذا التفصیل، بأن یقال إن کان التفسیر أکثر لا یکرہ وإن کان القراٰن أکثر یکرہ.الخ (ج۱، ص۱۷۷) واللہ سبحانہ وتعالٰی اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
منظور الہی نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11295کی تصدیق کریں
0     929
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات