علمی معلومات

رفعِ یدین کے حوالے سے ایک اصولی سوال

فتوی نمبر :
11464
| تاریخ :
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

رفعِ یدین کے حوالے سے ایک اصولی سوال

اس اشکال کا جواب مطلوب ہے کہ رفعِ یدین کی روایات مثبت ہیں اور ترکِ رفعِ یدین کی نافی ہیں , اور اصول کے تحت مثبت کو نافی پر ترجیح حاصل ہوتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ یہ قاعدہ اپنی جگہ درست بھی ہو،مگر یہ متفقہ قاعدہ نہیں،بلکہ قاعدۂ خلافیہ ہے، اور خلافیہ ہونے کے علاوہ اتنا سادہ نہیں جتنا اس کو سمجھا گیا،بلکہ یہ اصول اس وقت ملحوظ ہوتا ہے جب نافی کسی دلیل پر مبنی نہ ہو یا مشتبہ الحال نہ ہو،اگر وہ کسی دلیل پر مبنی ہو تو پھر اس دلیل کا اعتبار ہوگا اور اس قاعدہ کا استعمال درست نہ ہوگا اور اگر نافی مبنی بردلیل ہو تو دیگر دلائل اور وجوہِ ترجیح کو دیکھا جائے گا،ورنہ دونوں ساقطُ الاعتبار ہوں گے(تفصیل کے لئے کتبِ اصول کی طرف مراجعت فرمائیں) مزید یہ کہ سائل نے مثبت اور نافی کا جو مطلب سمجھا وہ درست نہیں، اس لئے پہلے اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ کہ مثبت سے مراد وہ روایت ہے جو کسی نئی چیز کو ثابت کر رہی ہو،اگرچہ بظاہر اس میں سلب(نفی) کا معنیٰ ہی کیوں نہ ہو، اسی طرح نافی سے مراد یہ ہے کہ وہ کسی نئی چیز کی نفی کررہی ہو،اگرچہ بظاہر اس میں ثبوت کا معنی ہو، اس کے بعد واضح ہوکہ جن روایات میں رفع کا تذکرہ ہے تو وہ پہلے سے چلا آرہاتھا، اس میں واقعہ کی حکایت ہے،کسی نئی چیز کا ثبوت نہیں،بلکہ ترکِ رفع یدین کی نافی ہیں،اگرچہ بظاہر اس میں ثبوت کا معنی معلوم ہوتا ہے،جبکہ اس کے بالمقابل جن روایات میں ترکِ رفع یدین کا ذکر ہے،وہ روایات ایک نئی چیز(ترک رفع یدین) کو ثابت کر رہی ہیں، اس لئے ایسی روایات درحقیقت مثبت ہیں،نہ کہ نافی،البتہ انہیں ناسخ قرار دیا جاسکتا ہے، لہذا مذکور قاعدہ کی بنا پر ترکِ رفع یدین کی روایات کو رفع یدین کی روایات پر ترجیح حاصل ہوگی،جبکہ ترکِ رفع اوفق بالقرآن بھی ہے اور یہی احناف کا مذہب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی نورالانوار: والمثبت اولیٰ من النافی(الیٰ قوله)یعنی اذا تعارض المثبت والنافی فالمثبت اولیٰ بالعمل من النافی عند الکرخی وعند ابن ابان یتعارضان ای یتساویان فعند ذلك یصار الیٰ الترجیح بحال الراوی والمراد بالمثبت مایثبت امرا عارضا زائدا لم یکن ثابتا فیما مضی وبالنافی ماینفی الامر الزائد ویبقیه علیٰ الاصل(الیٰ قوله) والاصل فیه انه النفی ان کان من جنس مایعرف بدلیله بان کان مبنیا علی دلیل وعلامة ظاھرة ولایکون مبنیا علی الاستصحاب الذی لیس بحجة او کان مما یشتبه حاله(الیٰ قوله) کان مثل الاثبات الخ (ص/197/198) مبحث التعارض۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11464کی تصدیق کریں
0     703
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات