السلام علیکم! مفتی صاحب! میں ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ استعمال کر رہاہوں، جس کا نام فیس بُک ہے، یہاں ایک آدمی ہے جس کا نام عبداللہ ہے، بخاری شریف سے ایک حدیث نقل کرتاہے، وہ کہتاہے کہ امام بخاری نے روایت کی ہے کہ محمدﷺ نے فرمایا کہ میرے اصحاب کو آگ کے پاس لےجایا جائے گا، میں نے پوچھا کہ میرے اصحاب کیوں آگ کے پاس لےجائے جائیں گے؟ جواب آتا کہ وہ آپ کے بعد مرتد ہوگئے، اے محمد! آپ اس بارے میں نہیں جانتے، حوالہ (کتاب التفسیر آیت نمبر: ۲۱، ۱۰۴ کی تفسیر کے تحت) مہربانی کرکے اس کی تصدیق کریں کہ یہ سچ ہے یا نہیں؟
اوّلاً: اس حدیث میں اصحاب سے مراد حضرات صحابہ کرامؓ کی مخصوص جماعت نہیں، بلکہ امت کے لوگ مراد ہے، جیساکہ الفاظِ حدیث سے واضح ہے ’’سیجاء برجال من أمتی‘‘ کہ میری امت کےبعض افراد کو لایا جائے گا اور بالفرض صحابہ ہی مراد لیے جائیں تو ارتداد کا وہ معنیٰ نہیں جو عام طور پر دین سے پھر جانے والوں کیلیے استعمال ہوتاہے، بلکہ لغوی معنی کے اعتبار سے اس لفظ کا استعمال ہواہے، جس سے بعض عملی احکام میں کوتاہی مراد ہے۔ ثانیاً: یہ بھی تمام اصحاب سے متعلق نہیں، بلکہ بعض افراد سے متعلق ہے، اور اس حدیث کا منشا دیگر افرادِ امت کو متنبہ کرناہے کہ حقوق واجبہ کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں۔
ففي صحیح البخاري: عن ابن عباس، قال: قام فينا النبي ۔ صلى الله عليه وسلم ۔ يخطب، فقال: " إنكم محشورون حفاة عراة غرلا: {كما بدأنا أول خلق نعيده} [الأنبياء: 104] الآية، وإن أول الخلائق يكسى يوم القيامة إبراهيم، وإنه سيجاء برجال من أمتي فيؤخذ بهم ذات الشمال، فأقول: يا رب أصحابي، فيقول: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك، فأقول كما قال العبد الصالح: {وكنت عليهم شهيدا ما دمت فيهم} [المائدة: 117](إلى قوله) فیقال: ٳنھم لن یزالوا مرتدین علی ٲعقابھم اھ (۲/۹۶۶)۔
وفي عمدة القاري: قوله: (ذات الشمال) ، أي: جهة النار. قوله: (مرتدين) ، لم يرد بهم الردة عن الإسلام بل التخلف عن الحقوق الواجبة ولم يرتد بحمد الله أحد من الصحابة، وإنما ارتد قوم من جفاة الأعراب الداخلين في الإسلام رغبة أو رهبة اھ (۱۹/۶۵) واللہ أعلم بالصواب!
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0