جب کوئی عورت حالتِ حیض میں ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ شوہر اس کے جسم کے اوپر والے حصے سے استمتاع کرسکتا ہے، جسم کے نچلے حصہ کا ڈھکا ہوا ہونا ضروری ہے، جب کوئی عورت حیض کی حالت میں ہوتی ہے تو کیا اس کا شوہر اس کے اوپر لیٹ سکتا ہے جب کہ عورت کپڑے پہنے ہوئے ہو، اور کپڑوں میں جماع کرسکتا ہے مثلاً عورت کے جسم پر اپنا جسم ملانا کہ دونوں کی شرمگاہیں مل جائیں کپروں سمیت اور دونوں کو لطف حاصل ہوسکتا ہے،کیا یہ حرام ہے؟ اگر یہ ناجائز ہے تو شوہر کیا کرسکتا ہے اور بیوی کیا کرسکتی ہے جنسی خواہش کیلئے جبکہ عورت حالتِ حیض میں ہو؟
اگرچہ شوہر کو اس دوران عورت کے بقیہ بدن سے استمتاع کی اجازت ہے، مگر مذکور عمل کے دوران بھی اگر باقاعدہ دخول یعنی ہمبستری ہوجائے تو یہ عمل بھی ناجائز و حرام کہلائے گا، اس لئے ان چند دنوں میں صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
کما فی الشامیة: تحت (قولہ یعنی ما بین سرة ورکبة) فیجوز الاستمتاع بالسرة وما فوقھا والرکبة وما تحتھا ولو بلا حائل وکذا بما بینھما بحائل بغیر الوطء ولو تلطخ دمًا. الخ (ج۱، ص۲۹۲)
وفی الھندیة: ومنھا حرمة الجماع ھکذا فی النقایة والکفایة ولہ ان یقبلھا ویضاجعھا ویستمتع بجمیع بدنھا. (ج۱، ص۳۹)
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0