نیٹ ورک مارکیٹنگ

فاریکس ٹریڈنگ کی ایک خاص صورت کا شرعی حکم

فتوی نمبر :
13573
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / نیٹ ورک مارکیٹنگ

فاریکس ٹریڈنگ کی ایک خاص صورت کا شرعی حکم

میں فاریکس ٹریڈنگ کے کاروبار میں دلچسپی رکھتا ہوں اور اس کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ حلال ہے ؟ میں جس طرح کی ٹریڈنگ کرونگا وہ اس طور پر ہے:
میں ایک ہزار ڈالر دونگا، جبکہ دلال ننانوے ہزار ڈالر قرض یا بطور کاروبار کے دیگا ،پھر ہم دونوں مل کر کرنسی خریدیں گے مثلاً ایک لاکھ یورو ، دلال منافع نہیں لیتا اس پیسے پر جو اس نے بطور قرض یا کاروبار کے دیا ہے، کیونکہ یہ ایک شرعی کمپلینٹ اکاؤنٹ ہے، اگر یورو کے ریٹ بڑھتے ہیں اور میں یہ طے کرتا ہوں کہ انہیں وہ فروخت کردوں تو دلال منافع کا تھوڑا سا حصہ لیتا ہے اور باقی مجھے دے دیتا ہے اور اگر یورو کے ریٹ میں کمی آتی ہے اور وہ اس رقم سے کم ہو جاتی ہے جو میں نے دی ہے میرا د لال ٹریڈ بند کر دیتا ہے اور اپنی رقم واپس لے لیتا ہے اور مجھے اپنی رقم گنوانی پڑ جاتی ہے۔
اسی طرح دوسری جگہ جہاں منافع ہوتا ہے جب خرید و فروخت اس دن نہیں ہوتی تو معاملہ آگے چلا جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اس کرنسی پر جو ہم نے خریدی ہے سود ادا کرنا پڑتا ہے، لیکن دلال ہمیں یہ پیشکش کر رہے ہیں کہ صرف مسلمانوں کے لیے غیر سودی اکاؤنٹ دے رہے ہیں، جس میں اگر آپ ٹریڈ کو بند نہیں کرتے، اسی دن تو وہ ہم سے سود نہیں لیتے ، میں سپاٹ ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھتا ہوں نہ کہ مستقبل کی ٹریڈنگ میں مہربانی فرما کر مجھے بتائیں کہ کیا اس طور پر ٹریڈنگ کرنا حلال ہے؟ مجھے فاریکس ٹریڈنگ کے بارے میں آگاہ کریں ۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور تفصیل کا مطالعہ کرنے اور اس کاروبار کا بغور جائزہ لینے سے اس میں درج ذیل چند ایسی خرابیاں اور کوتاہیاں معلوم ہوئی ہیں جو شرعاً ممنوع ہیں اگر ان کوتاہیوں کو دور کر لیا جائے تو یہ عقد درست ہو سکتا ہے، بشرطیکہ کوئی اور خلاف شرع شرط نہ پائی جائے۔
۱۔ پہلی کو تا ہی یہ ہے کہ اس کاروبار میں اصل مقصدد خرید و فروخت کرنا نہیں ہوتا، بلکہ فرق برابر کر کے نفع کمانا مقصود ہوتا ہے۔
۲۔ دوسری خرابی یہ ہے کہ سوال میں مذکور ہے کہ بروکر ہمیں 99,0۰0 ہبہ کے طور پر دیتا ہے، حالانکہ یہ حقیقتاً ہبہ نہیں، بلکہ قرض ہے اور وہ بھی اس شرط پر دیتا ہے کہ نفع ہونے کی صورت میں ہم خوشی سے بروکر کو کوئی چیز ہبہ کرینگے اور یہ طریقہ مارکیٹ میں عام بھی ہے جس کی وجہ سے یہ معاملہ ’’المعروف کا لمشروط‘‘ کے تحت داخل ہو کر سود بن جائیگا ۔
۳۔ تیسری خرابی یہ ہے کہ بروکر کی طرف سے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ اصل و رأس المال کی مقدار تک (10۰0 تک) تو نقصان کر سکتے ہیں، مگر اس سے زیادہ نہیں کر سکتے ۔ جس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ آپ مقروضہ مال میں نفع تو کر سکتے ہیں، مگر نقصان برداشت نہیں ہوگا ۔ اس صورت میں یہاں دو خرابیاں ہوئیں ۔ ایک تو اس میں سود لازم آتا ہے بایں طور کہ کہ نفع میں شرکت کی وجہ سے یہ قرض پر نفع حاصل کرنا ہے، جو کہ حرام ہے ۔دوسری خرابی یہ ہے کہ اس میں مدیون کو دین پر مکمل تصرف کا اختیار حاصل نہیں، جبکہ دین (قرض) کے اصولوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مدیون (قرض دار) کو دین پر مکمل تصرف کا اختیار حاصل ہو۔
۴۔ چوتھی خرابی یہ ہے کہ ٹریڈ کی صورت اس طرح ہوتی ہے کہ پہلے کوئی چیز جو ہم نے خریدی نہیں ہوتی وہ مشتری پر فروخت کرتے ہیں پھر بعد میں ہم وہ چیز خرید کر اسے مشتری کے حوالے کرتے ہیں ۔ اس صورت میں یہ بیع قبل الملک یا بیع مالیس عندك کے قبیل سے ہوگی جو کہ نا جائز ہے۔
۵۔ پانچویں خرابی یہ ہے کہ بروکر کی فیس مجہول ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: والمعروف عرفا كالمشروط شرطا فهو صريح في استحقاقه ما جرت به العادة اهـ ملخصا. (4/ 450)
و في الدر المختار: فصل في القرض (هو) لغة: ما تعطيه لتتقاضاه، وشرعا: ما تعطيه من مثلي لتتقاضاه وهو أخصر من قوله (عقد مخصوص) أي بلفظ القرض ونحوه (يرد على دفع مال) بمنزلة الجنس (مثلي) خرج القيمي (لآخر ليرد مثله) اھ (5/ 161)
وفيه ايضاً : (كما بطل) (بيع صبي لا يعقل ومجنون) شيئا (الى قوله ) (وبيع ما ليس في ملكه) اھ (5/ 58)
و في شرح المجلة : (المادة :٣) العبرة في العقود للمقاصد والمعانى لا للالفاظ و المعانى اھ (۱/ ۱۶)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد علی طیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13573کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • آن لائن اپلیکیشن

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • parpal نامی سافٹ میں شیئرنگ اور ارننگ کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • فاریکس ٹریڈنگ کی ایک خاص صورت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • گولڈ مائن ا نٹرنیشنل کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • فاریکس ٹریڈنگ کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • کسی کا ای میل ایڈریس حاصل کر کے اسےمارکیٹنگ کیلئے استعمال کرنا

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 1
  • پرپال کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • "شوپو ایڈز " پر رجسٹرڈ ہو کر ایڈز دیکھ کر پیسے کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • ایفیلئیٹ مارکیٹنگ کا حکم

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 0
  • سوال میں مذکور گلوبل آن لائن مارکیٹنگ کمپنی کے کاروبار سے متعلق فتوی

    یونیکوڈ   نیٹ ورک مارکیٹنگ 1
Related Topics متعلقه موضوعات