جنت

جو عورت دنیا میں خاوند سے خوش نہ ہو مگر زندگی اسی کےساتھ گزاردے تو کیا جنت میں بھی وہ اسی کے ساتھ ہوگی؟

فتوی نمبر :
14182
| تاریخ :
عقائد / قیامت و آخرت / جنت

جو عورت دنیا میں خاوند سے خوش نہ ہو مگر زندگی اسی کےساتھ گزاردے تو کیا جنت میں بھی وہ اسی کے ساتھ ہوگی؟

السلام علیکم! مفتی صاحب اگر کوئی عورت اپنے دنیا کے خاوند سے خوش نہ ہو، لیکن دنیا میں اسی کے ساتھ رہتی ہو ۔ کیا جنت میں وہ کسی اور کے ساتھ نکاح کرے گی یا اسی کے ساتھ رہے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

گر کسی عورت کو اپنا خاوند پسند نہ ہو، مگر پھر بھی وہ اس کی فرمانبرداری اور اطاعت میں زندگی گزار دے، تو اس پر اُسے اجر ملے گا۔ اور دونوں کے جنتی ہونے کی صورت میں وہ جنت میں بھی اسی خاوند کے ساتھ ہوگی، جس کے نکاح میں وہ وفات پائے گی، جب کہ جنت میں دنیا کی تمام رنجشوں کو اللہ تعالی ختم فرما کر بھلا دیں گے اور اس کے عوض اپنی نعمتوں سے نوازیں گے، اس لیے ایسی عورت کو بھی پریشان ہونے کے بجائے اسے چاہیئے کہ اپنے شوہر کی اطاعت و فرمانبرداری کو اپنا شعار بنائے، تاکہ آخرت کی نعمتوں سے وہ مالا مال ہو جائے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عطاء اللہ اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14182کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • جنت میں مسلمانوں کے لئے حور و غلمان

    یونیکوڈ   اسکین   جنت 0
  • کیا جنت میں غلمان سے صحبت بھی جائز ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جنت 3
  • جہاد کے لئے والدین کی اجازت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   جنت 1
  • دنیا میں پسندیدہ خاتون سے جنت میں ملاقات ممکن ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جنت 1
  • جس عورت کے ایک سے زائد نکاح ہو چکے ہوں، وہ جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 1
  • محض مسلم یا غیر مسلم گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے جنتی یا جہنمی ہونے کا اطلاق نہیں ہوتا

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنتی و جہنمی ہونے کا معیار حب اہل بیت ہے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنتی اللہ تعالیٰ کے سلام کا جواب کن الفاظ میں دیں گے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت کی حوروں کا مادۂ تخلیق

    یونیکوڈ   جنت 0
  • دیدارِ خداوندی سے متعلق اہلِسنت و الجماعۃ کا عقیدہ و نظریہ

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت میں حضرت آسیہؓ اور حضرت مریم رضی اللہ عنہما کا آپؐ کی ازواج میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنت میں محبوب پرندہ بھی ساتھ ہوگا؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جو عورت دنیا میں خاوند سے خوش نہ ہو مگر زندگی اسی کےساتھ گزاردے تو کیا جنت میں بھی وہ اسی کے ساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جس عورت نے دو شادیاں کی ہوں وہ جنت میں کس شوہرکےساتھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • کیا جنت میں بیوی کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے دنیاوی شوہر کے ساتھ نہ رہے؟

    یونیکوڈ   جنت 0
  • جنت میں اعمال کے مطابق درجات و مقامات کا بیان

    یونیکوڈ   جنت 0
Related Topics متعلقه موضوعات