علامات قیامت

کیا امام مہدی کو ظاہر ہونے میں ایک دو سال باقی ہیں ؟

فتوی نمبر :
1472
| تاریخ :
عقائد / قیامت و آخرت / علامات قیامت

کیا امام مہدی کو ظاہر ہونے میں ایک دو سال باقی ہیں ؟

ایک کتاب میں لکھا ہے کہ حضرت امام مہدی دو یا تین سال بعد ظاہر ہوجایں گے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ ظہور امام مہدی ایک ایسامسلم امر ہے، جس کی وضاحت احادیث مبارکہ میں بخوبی موجود ہے، اس ظہور اور وقوع سے پہلے اور بعد میں بھی بڑی بڑی علامات بیان کی گئی ہیں، مگر ان علامات کے ظہور اور وقوع کے لئے خاص سال اور مہینے کی تعیین نہیں کی گئی ، بلکہ مطلقاً قرب قیامت بیان کیا گیا ہے، کسی شخص کا یہ دعویٰ کرنا کہ اتنے سال اور اتنے مہینے فلاں علامت کے ظہور میں رہ گئے ہیں، بلاشبہ غلط اور باطل ہے، اور مسلمانوں میں تفریق و انتشار پھیلانے کے مترادف ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المشکوۃ: وعن أم سلمة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «يكون اختلاف عند موت خليفة فيخرج رجل من أهل المدينة هاربا إلى مكة فيأتيه الناس من أهل مكة فيخرجوه وهو كاره فيبايعونه بين الركن والمقام يبعث إليه بعث من الشام فيخسف بهم بالبيداء بين مكة والمدينة فإذا رأى الناس ذلك أتاه أبدال الشام وعصائب أهل العراق فيبايعونه ثم ينشأ رجل من قريش أخواله كلب فيبعث إليهم بعثا فيظهرون عليهم وذلك بعث كلب ويعمل الناس بسنة نبيهم ويلقي الإسلام بجرانه في الأرض فيلبث سبع سنين ثم يتوفى ويصلي عليه المسلمون» . رواه أبو داود (ج3 صـ1502 ، المکتب الاسلامی ۔ بیروت)۔
وفیھا ایضاً: وعن أبي إسحاق قال: قال علي ونظر إلى ابنه الحسن قال: إن ابني هذا سيد كما سماه رسول الله صلى الله عليه وسلم وسيخرج من صلبه رجل يسمى باسم نبيكم يشبهه في الخلق - ثم ذكر قصة - يملأ الأرض عدلا. رواه أبو داود ولم يذكر القصة الحدیث ( ج3 صـ1503 ، المکتب الاسلامی۔ بیروت)۔
واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 1472کی تصدیق کریں
0     277
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قیامت کی نشانیوں میں سے امام مہدی کا ذکر قرآن میں کہی نہیں

    یونیکوڈ   علامات قیامت 0
  • برزخ کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علامات قیامت 0
  • کیا امام مہدی کو ظاہر ہونے میں ایک دو سال باقی ہیں ؟

    یونیکوڈ   علامات قیامت 0
  • قرب قیامت میں سورج مغرب سے طلوع ہوگا، اس کی وضاحت ؟

    یونیکوڈ   علامات قیامت 0
  • دجال کب پیدا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   علامات قیامت 0
  • دین اسلام کا زمین پر مزید کتنا وقت باقی ہے؟

    یونیکوڈ   علامات قیامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات