میں اپنی بیوی کو پانچ سورہ پڑھنے سے منع کرتا ہوں کہ اس سے بہتر ہے کہ تم قرآن سے پڑھ لیا کرو اور میں ختم اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل سے روکتا ہوں ۔ اس سلسلے میں میری راہ نمائی کیجئے ۔ شکریہ !
پنج سورہ بھی قرآن ہی کا حصہ ہے، اس کا پڑھنا بلا شبہ جائز ہے، البتہ کسی کے مرنے پر مروّجہ قرآن خوانی اور عید میلاد النبی کی مروّجہ مجالس کئی مفاسد پر مشتمل ہوتے ہیں ان سے منع کرنے میں حرج نہیں۔