السلام علیکم ورحمۃ الله و بركاتہ !
جناب محترم آپ سے ایک سوال یہ ہے کہ کل میں نے ٹی وی پر ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کی تقریر سنی، جس میں وہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی صفات اور خوبیاں بیان کر رہے تھے، اور مجھے ایک بات انتہائی عجیب لگی کہ انہوں نے ایک حدیث بیان کی جس کا صحاحِ ستہ کی کسی بھی کتاب میں اگرکوئی متن ہو تو مہربانی کرکے ضرور آگاہ کریں۔
وہ یہ ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے کہا کہ علی میرا مولیٰ اور میں اس کا غلام ہوں ،اور جس نے علی سے نفرت کی اس نے مجھ سے بغض کیا ۔ کیا آپ کی نظر میں ایسی کوئی حدیث ہے۔ اور کہا پنج تن کو نہ ماننے والا اسلام سے خارج ہے۔ اور پنج تن کو ماننے سے مراد کہ نعوذ بالله یہ کہ ان کا ر مرتبہ خلفائے را شدین سے اولی ہے۔ مہربانی کر کے میرے اس سوال کا جواب دے کر شکریہ کا موقع دے۔
سائل نے جن الفاظ میں حدیث کا تذکرہ کیا ہے، اس کا تو ذخیرۂ احادیث میں ہمیں کوئی سراغ نہیں ملا، البتہ حضرت علی کی شان میں ترمذی اور مستدرک حاکم میں جو حدیث سندِ حسن کے ساتھ موجود ہے اس کا متن اور ترجمہ درجِ ذیل ہے۔
(۱)في سنن الترمذي: عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من كنت مولاه فعلي مولاه»: «هذا حديث حسن غريب» (5/ 633)۔
ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " میں جس کا دوست ہوں، علی بھی اس کے دوست ہیں " (مظاهر حق )
(۲)و في المستدرك على الصحيحين للحاكم: قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من أحب عليا فقد أحبني، ومن أبغض عليا فقد أبغضني» (3/ 141)۔
ترجمہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جسن نے علی سے محبت کی سو اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے علی سے بغض کیا پس اس نے مجھ سے بغض کیا۔
جبکہ پنج تن کو نہ ماننے سے سائل کا مقصود اگر ان کو خلفاء راشدین سے افضل ماننا ہو تو چونکہ پنجتن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی داخل ہیں ،اس لئے آپ کا مرتبہ بلا شبہ خلفاء راشدین بلکہ تمام انبیاء و مرسلین سے افضل ہے، اور اس کا انکا ر کفر ہے، اور باقی چار افراد سے احادیث کی روشنی میں خلفاء راشدین ہی افضل ہیں اور اس کا اقرار عینِ ایمان ہے۔
(۱) في صحيح مسلم: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أنا سيد ولد آدم يوم القيامة، وأول من ينشق عنه القبر، وأول شافع وأول مشفع» (4/ 1782)۔
(۲) و في تكملة فتح الملهم : واتفق أهل السنة على أن أفضلهم أبوبكر ثم عمر قال جمهورهم ثم عثمان ثم علی (۵/ ۶۲)۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0