السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک مسئلہ ہے ،ہمارے ہاں سندھ میں چاول اور کاٹن کے ملز جو بینک لون یاسودی پیسوں پر چلتے ہیں، کیا ان کمپنیوں میں منیجر یا کمپیوٹر اکاؤنٹ آپریٹر کام کرسکتے ہیں؟
مذکورہ کمپنیوں کا بنیادی کاروبار چونکہ حلال اور جائز ہے تو اس لئے مل مالکان کے سودی قرضہ لینے کی وجہ سے ملازمین کی ملازمت اور تنخواہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا وہ جائز اور درست ہے، البتہ ملز مالکان کا سودی قرضہ لینا بہت سخت گناہ کی بات ہے جس سے احتراز لازم ہے، اور اب تک جو گناہ ہوا اس پر بصدقِ دل توبہ واستغفار بھی لازم ہے۔
کما فی الھندیة: ولا يجوز قبول هدية أمراء الجور؛ لأن الغالب في مالهم الحرمة إلا إذا علم أن أكثر ماله حلال بأن كان صاحب تجارة أو زرع فلا بأس به؛ لأن أموال الناس لا تخلو عن قليل حرام فالمعتبر الغالب، وكذا أكل طعامهم، الخ (5/342)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0