ارتداد

کفریہ عقائد اختیار کرنے والے کا حکم

فتوی نمبر :
27493
| تاریخ :
0000-00-00
عقائد / ایمان و کفر / ارتداد

کفریہ عقائد اختیار کرنے والے کا حکم

میرا بھائی جس کا نام چوہدری محمود پاشا ہے، وہ حافظِ قرآن اور قاری ہے، اور کئی سالوں تک نمازِ تراویح میں امامت کے فرائض انجام دیتا رہا ہے، وہ سنی دیوبندی مسلک سے تعلق رکھتا تھا، باہر کے ملک یوکے میں جاکر اس نے مذہبِ شیعہ اثنا عشریہ اختیار کرلیا ہے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خلیفۂ اول مانتا ہے اور حضرت ابو بکر صدیق۔رضی اللہ عنہ۔ کی صحابیت کا منکر ہے، ازراہِ کرم واضح الفاظ میں بتائیں، کیا وہ کافر ومرتد ہوگیا ہے؟ اسلام میں اس کی کیا سزا ہے، اور ہم سب اس کے ساتھ کیا سلوک کریں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو، اس میں کسی طرح کی غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے کام نہ لیا ہو تو سائل کا بھائی اپنے مذکور عقائد اور اثنا عشریہ کےعقائد اختیار کرنے کی وجہ سے دائرۂ اسلام سے خارج اور مرتد ہوچکا ہے، سائل اور اس کے دیگر رشتہ داروں کو چاہیئے کہ اس کو دینِ اسلام کی طرف بلانے اور اس کی آخرت کو بچانے کی کوشش کریں، اگر ممکنہ کوششوں کے باوجود وہ اپنے کفریہ عقائد سے باز نہ آئے تو اس سے مکمل مقاطعہ بھی کرسکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تفسیر القرطبی: (وضاقت علیھم الارض بما رحبت) ای ضاقت علیھم الارض برحبھا لانھم کانوا مھجورین لایعاملون ولایکلمون وفی ھذا دلیل علیٰ ھجران اھل المعاصی حتیٰ یتوبوا اھ(4/214)۔
و فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) : نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - أو أنكر صحبة الصديق، أو اعتقد الألوهية في علي أو أن جبريل غلط في الوحي(4/ 237)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ناصر سینا محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 27493کی تصدیق کریں
0     758
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا ہرمرتدواجب القتل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • مرتد ہونے کی وجہ سے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • رزق میں برکت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد عورت کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ ترقئی کاروبار

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اسلام چھوڑ کر عیسائیت قبول کرنے والے کی سزا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • دعا میں درود شریف کو حمد وثناء پر مقدم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • ذکر و اذکار کی مجلسیں قائم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود تاج پڑہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت اسلام میں

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد اورگستاخِ رسول کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اذکار و اوراد میں گنتی کیلۓ کجھور کی گھٹلیوں کا استعمال

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • وظیفہ براۓ مرض بال خورہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • فرض نماز کے بعد کلمہ طبیہ باآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • غیر مسلم سے منتر پڑھواکر دم کروانا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود و سلام سے کیا مراد ہے جس کا قرآن میں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • نجومی کو ہاتھ دکھانے اور قسمت وغیرہ کے پوچھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • عملیات سے علاج کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • جنات کی حقیقت اور ان کا جسمِ انسانی میں حلول

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • استخارہ کون کرے اور کیسے کرے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
Related Topics متعلقه موضوعات