اجرت و کرایہ داری

ایسی کمپنی کی ملازمت کا حکم کہ جس کاتعلق سودی لین دین سے ہو

فتوی نمبر :
27515
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

ایسی کمپنی کی ملازمت کا حکم کہ جس کاتعلق سودی لین دین سے ہو

ہم کچھ افراد ایسے ادارے میں کام کرتے ہیں، جو مختلف ممالک سے کیمیکل امپورٹ کرتا ہے ،اور پاکستان کی مختلف فیکٹریز میں سپلائی کرتا ہے، جس سے ڈیلی روٹین کی استعمال کی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔ ہمارا ادارہ مال کی درآمد کے لئے بینک سے قرض لیتا ہے، اور اس پر سود ادا کرتا ہے ،تقریباً پچاس فیصد کاروبار سود پر چل رہا ہے ،اور تمام ملازمین اس بات سے واقف ہیں، جن میں سے کچھ ملازمین کو اس سود کا حساب کتاب بھی لکھنا پڑتا ہے، اور کمپنی اکاونٹ میں انٹری بھی کرنی پڑتی ہے ،مگر کچھ ملازمین کا تعلق سود کے لین دین سے نہیں ہے۔ کمپنی کے مالک نے کسی مذہبی رہنماء سے سن رکھا ہے کہ روزمرہ استعمال کی چیزیں جن سے عام لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے ،اُن پر بینک سے سودی لین دین یا منافع جائز ہے اور حرام نہیں۔ ہم ملازمین اس پریشانی میں ہیں کہ ہمیں اس کمپنی کے منافع سے جو تنخواہ ملتی ہے، وہ جائز ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور کمپنی کا بینک سے سودی قرض لینا اور جن ملازمین کا تعلق براہ راست سودی لین دین اور اس کے حساب کتاب سے ہو، ان کی ملازمت اور اس پر تنخواہ لینا اگرچہ ناجائز و حرام ہے، مگر کمپنی کے جن ملازمین کا تعلق براہ راست سودی لین دین سے نہیں ہے، ان کی ملازمت اور ان کی تنخواہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: " هم سواء " . رواه مسلم (2/ 134) -
وفي تكملة فتح الملہم : قوله صلى الله علیه وسلم (وكاتبة) لأن كتابة الربا إعانة عليه ومن هنا ظهر أن التوظف فى البنوك الربوية لا يجوز فإن كان عمل الموظف في البنك ما يعين على الربا كالكتابة أو الحساب فذالك حرام اھ (۱/ ۶۱۹)-
وفي حاشية ابن عابدين: قوله ( وكل أنواع الكسب الخ ) أي أنواعه المباحة بخلاف الكسب بالربا والعقود الفاسدة ونحو ذلك اھ (6/ 462)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حنیف اللہ خليل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 27515کی تصدیق کریں
0     722
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات