میں ایک طالب علم ہوں، اور ایک ادارہ میں کلاس لیتا ہوں، ایک جوان عورت ہمیں پڑھاتی ہے، میں سمجھتے وقت اس کے چہرہ کو دیکھتا ہوں اور اگر میں کسی اور جانب دیکھوں تو مجھے پڑھائی سمجھ میں نہیں آتی، کبھی کبھی میں اپنی ہم مکتب سے معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرتا ہوں تو کیا میرا اس طرح کرنا جائز ہے ؟
سائل پر لازم ہے کہ کسی مرد ٹیچر سے پڑھنے کا اہتمام کرے ،تاہم اگر کسی مجبوری کی بناء پر خاتون ٹیچر سے پڑھنا پڑے تو اپنے نظروں کی حفاظت کے ساتھ اس کا سبق سنا کرے، جبکہ بوقت ضرورت بقدر ضرورت کسی خاتون سے معلومات حاصل کرنا بھی جائز ہے۔