جناب مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ الله وبركاتہ! میں لاس ویگس میں رہتا ہوں، جہاں کثرت سے جوئے خانہ اور عریانی کلب اور شراب خانے ہیں، اور وہاں CAB کا بزنس بعض کمپنیوں کا ہے جو ڈرائیوروں کو کمیشن پر رکھتے ہیں، ایک جوئے خانہ سے دوسرے جوئے خانہ تک اور ایک کلب سے دوسرے کلب تک اور ایک شراب خانے سے دوسرے شراب خانے تک ڈرائیور سواریوں کو لیکر جاتے ہیں اور سواری ڈرائیور کو بتاتی ہے کہ اس کو کہاں جانا ہے ۔ کیا یہ حرام کی طرف راہ نمائی کرنا ؟ اور اس ڈرائیور کی کمائی حلال ہے یا حرام ؟ براہ مہربانی تفصیلی جواب دیں، کیونکہ بہت سے مسلمان گاڑی چلا رہے ہیں، بہت شکریہ میرے ذہن میں یہ آیت ہے ۔ {وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ } [المائدة: 2]
صورت مسئولہ میں مذکورہ مسلمان براہ راست ان منکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے سے گنہگار نہیں ہونگے اس لئے ان کی یہ ملازمت فی نفسہ جائز ہے ، اور اس سے حاصل شدہ آمدنی بھی ان کے لئے حلال ہے ، لیکن کسی مخصوص شخص سے متعلق اگر یقیناً غالب گمان کے درجہ میں معلوم ہو کہ وہ شراب پینے یا جوا کھیلنے جا رہا ہے تو اس میں چونکہ تعاون علی الاثم کا شبہ موجود ہے جو مسلمان کے فرائضِ منصبی کے خلاف ہے، اس لئے شخص مذکور کو لیجانے سے احتراز بہتر ہے۔
قال الله تعالى: {وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ } [المائدة: 2]
و في الدر المختار: (و) جاز (إجارة بيت بسواد الكوفة) (إلی قوله) (ليتخذ بيت نار أو كنيسة أو بيعة أو يباع فيه الخمر) وقالا لا ينبغي ذلك لأنه إعانة على المعصية وبه قالت الثلاثة زيلعي. (6/ 392)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله وجاز إجارة بيت إلخ) هذا عنده أيضا لأن الإجارة على منفعة البيت، ولهذا يجب الأجر بمجرد التسليم، ولا معصية فيه وإنما المعصية بفعل المستأجر وهو مختار فينقطع نسبته عنه اھ (6/ 392)
و في الخلاصة : رجل اٰجر بيتا ليتخذ فيه بيت نار أو بيعۃ أو كنيسۃ أو يباع فيه الخمر فلا بأس بها وكذا كل موضع تعلقت المعصيۃ بفعل فاعل مختار اھ (۴/ ۳۷۷)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0