خواتین کے مخصوص مسائل

چار ماہ سے قبل اسقاط حمل ہونے کے بعد آنے والے خون کا حکم

فتوی نمبر :
28934
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

چار ماہ سے قبل اسقاط حمل ہونے کے بعد آنے والے خون کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کا بقول ڈاکٹر کے پانچ ہفتوں کا بچہ ساقط ہوا، اور اس کے بعد ایک ہفتہ جما ہوا خون آتا رہا ،اور پھر بند ہوا ، کچھ دنوں بعد دوبارہ شروع ہوا ،اور پھر بند ہوا ، اسی طرح کئی دفعہ خون آتا رہا اور بند ہوتا رہا ، کبھی مقدار زیادہ اور کبھی کم اور یہی سلسلہ جاری ہے ، سوال یہ ہے کہ کیا عورت پرنماز اور روزے ہیں یا نہیں؟ اور کیا عورت تلاوت کرسکتی ہے؟ بچے کی خلقت کتنے ہفتوں میں ہوتی ہے ؟ یاد رہے کہ ڈاکٹر نے آخری دفعہ الٹراساؤنڈ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دل کی ڈھرکن شروع ہوچکی ہے ، بقول اس ڈاکٹر کے دل کی دھڑکن بچے میں روح ڈالنے سے پہلے شروع ہوتی ہے ، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیجئے گا؟ براہِ مہربانی جواب جلدی دیجئے گا ، تاکہ باقی ماندہ روزوں کے بارے میں پتہ چل سکے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

چارہ ماہ سے قبل اسقاطِ حمل ہوجانے پر جو خون آتا ہے ، وہ شرعاً نفاس نہیں کہلاتا ، اس کی وجہ سے احکام متاثر نہیں ہوتے ، الا یہ کہ یہ خون ماہواری کے ایام میں آئے اور کم از کم تین دن تک جاری رہے ، تو ایسی صورت میں یہ خون حیض شمار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیة : و السقط إن ظهر بعض خلقه من أصبع أو ظفر أو شعر ولد فتصير به نفساء ، هكذا في التبيين و إن لم يظهر شيء من خلقه فلا نفاس لها فإن أمكن جعل المرئي حيضا يجعل حيضا و إلا فهو استحاضة اھ (1/ 37)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28934کی تصدیق کریں
0     1129
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات