السلام علیکم!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مستورات کو حیض کیوں آتا ہے؟ کیا مستورات کو کسی سزا کے طور پر حیض آتا ہے یا کوئی اور حکمت ہے؟
یہ صنفِ نازک سے متعلق ایک فطری عمل ہے ، جو قدرت کی طرف سے خلقی طور پر انہی کے ساتھ مخصوص ہے ، اور کئی حکمتوں پر مشتمل ہے، جن میں سے ایک یہ ہے کہ اس سے رحم کی صفائی ہوتی ہے اور عورتوں کی صحت کے لۓ بھی اس کا اخراج مفید ہے ، البتہ اس کی ابتداء سے متعلق دو قول ہیں : ایک قول کے مطابق حواء اور دوسرے قول کے مطابق بنی اسرائیل کی عورتوں سے اس کی ابتداء ہوئی ، بلاتحقیق اور بلاوجہ سے عورتوں کے لۓ سزا کا قول کرنا قطعاً درست نہیں۔
فی صحيح البخاري : و قال بعضهم : «كان أول ما أرسل الحيض على بني إسرائيل» قال أبو عبد الله : «و حديث النبي صلى الله عليه و سلم أكثر» (1/ 66)۔
وفی حاشیته : "بعضهم" هو قول عبد الله بن مسعود و عائشة رضي الله عنهم . "و حديث النبي صلى الله عليه و سلم أكثر" أي كلام النبي صلى الله عليه و سلم أكثر قوة و آكد ثبوتا و أقرب إلى العقل قبولا و قد قال "كتبه الله على بنات آدم" و هو يدل على أنه جبلة للمرأة منذ خلقها الله تعالى (1/ 66)۔
و فی الدر المختار : و سببه ابتداء ابتلاء الله لحواء لأكل الشجرة . (1/ 283)
و فی حاشية ابن عابدين : تحت (قوله ابتلاء الله لحواء إلخ) أي و بقي في بناتها إلى يوم القيامة ، و ما قيل : إنه أول ما أرسل الحيض على بني إسرائيل فقد رده البخاري بقوله و حديث النبي - صلى الله عليه وسلم - أكبر ، و هو ما رواه عن عائشة - رضي الله عنها - قالت : «قال رسول الله - صلى الله عليه و سلم - في الحيض هذا شيء كتبه الله على بنات آدم» قال النووي : أي إنه عام في جميع بنات آدم اھ (1/ 284)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0