میری بیوی کے نفاس کی مدت ختم ہوئے بیس دن ہوگئے ہیں ، ہم نے ہمبستری بھی کرلی ، لیکن بعد میں میری بیوی کو یاد آیا کہ غسل کے بعد اس کو پھر سے خون آنا شروع ہوا تھا اور اس کے بعد اس نے غسل نہیں کیا تھا اور بغیر غسل کے ہم نے ہمبستری کرلی، مجھے بتادیں کہ اس صورت میں کیا حکم ہو گا ؟
سائل کی بیوی کی اگر یہ پہلی زچگی ہو یا پہلی زچگی تو نہ ہو مگر سائل کی بیوی کا پہلے سے نفاس کے لئے کوئی عادت مقرر ہو اور سابقہ عادت کے مطابق نفاس کا خون بند ہوجانے کے بعد عورت نے غسل کرلیا ہو تو اس صورت میں سائل کے لئے ہمبستری کرنا جائز تھا ، اس کی وجہ سے وہ گناہ گار نہیں ہوئے ، البتہ سائل کی بیوی کی پہلے سے اگر عادت مقرر ہو اور سائل نے عادت کے گزرنے کا انتظار کئے بغیر بیوی سے ہمبستری کر لی ہو ، تو اس کی وجہ سے سائل گناہ گار ہوا ہے ، اسے اپنے اس فعل پر توبہ و استغفار لازم ہے۔
کما فی الفتاوی الھندیة : فإن جامعها و هو عالم بالتحريم فليس عليه إلا التوبة و الاستغفار و يستحب أن يتصدق بدينار أو نصف دينار كذا في محيط السرخسي (الیٰ قوله) لو انقطع دمها دون عادتها يكره قربانها و إن اغتسلت حتى تمضي عادتها و عليها أن تصلي و تصوم للاحتياط هكذا في التبيين اھ (1/39)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0