حلالہ اور طلاق مغلظہ

حلالہ کی غرض سے نکاح کرنے و کرانے والے کا حکم

فتوی نمبر :
29776
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

حلالہ کی غرض سے نکاح کرنے و کرانے والے کا حکم

اگر حلالہ کی غرض سے لڑکی کے ورثاء کسی دوسری جگہ نکاح کراتے ہیں اور مرد کو پتہ ہو کہ اس نے کچھ ٹائم کے بعد طلاق دے دینی ہے اور پہلے شوہر کی مرضی سے یہ سب کچھ ہوا ہو تو اسلام کا کیا حکم ہے ؟ (۲) دوسرا سوال یہ ہےکہ اس صورت میں جو باقی رشتہ دار ہوں ان کو حمایت کرنی چاہیے یا مخالفت؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی اس عورت سے اس نیت سے شادی کرے کہ مذکور عورت اور اس کی اولاد اور سابق شوہر کی زندگی تباہ ہونے سے بچ جائے اور پھر سے ان کا گھر آباد ہو جائے اور پھر بوقت نکاح کسی قسم کی شرط لگائے بغیر وہ گواہان کی موجودگی میں نکاح ہو اور ہمبستری کے بعد وہ اپنی مرضی سے عورت کو طلاق دیدے، تو اس صورت میں کوئی گناہ گار بھی نہیں ہوگا ۔ جبکہ بوقت عقد نکاح اگر حلالہ یا ایک بار ہمبستری کے بعد طلاق کی شرط لگائی جائے تو اس طرح کا حلالہ احادیث مبارکہ کی رو سے ناپسندیدہ ہے ، اور اس میں رشتہ داروں کو مخالفت کرنی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال تعالى: {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ } [البقرة: 230]
و في الدر المختار: (وكره) التزوج للثاني (تحريما) لحديث «لعن المحلل والمحلل له» (بشرط التحليل) كتزوجتك على أن أحللك (وإن حلت للأول) لصحة النكاح وبطلان الشرط (الى قوله) (أما إذا أضمر ذلك لا) يكره (وكان) الرجل (مأجورا) لقصد الإصلاح، وتأويل اللعن إذا شرط الأجر ذكره البزازي اھ (3/ 415)
و في الفتاوى الهندية: رجل تزوج امرأة ومن نيته التحليل ولم يشترطا ذلك تحل للأول بهذا ولا يكره وليست النية بشيء ولو شرطا يكره وتحل عند أبي حنيفة وزفر رحمهما الله تعالى كذا في الخلاصة وهو الصحيح اھ (1/ 474) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29776کی تصدیق کریں
1     286
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات