خواتین کے مخصوص مسائل

حیض سے پاک ہونے کے بعد غسل سے قبل ہمبستری کرنا:

فتوی نمبر :
30531
| تاریخ :
2017-04-02
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

حیض سے پاک ہونے کے بعد غسل سے قبل ہمبستری کرنا:

مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ عورت کے حیض کی میعاد پوری ہوجائے اور غسل کرنے سے پہلے ان سے ہم بستری کرلی جائے تو کیسا ہے؟ یعنی خون بند ہوا ہو، لیکن غسل نہیں کیا، صبح غسل کرنے کا ارادہ ہو تو رات کو ہمبستری کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسی عورت کا حیض پورے دس دن پر جاکر بند ہوجائے تو اس صورت میں اس کا خاوند اس کے ساتھ غسل سے قبل بھی ہمبستری کرسکتا ہے اور اگر دس دن سے کم میں ایامِ عادت پورے ہونے پر حیض بند ہوجائے تو جب تک وہ غسل نہ کرلے یا ایک نماز کا وقت نہ گزرجائے اس وقت تک خاوند کیلیے اس سے ہمبستری جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الهدایة: ولو كان إنقطع الدّم دون عادتها فوق الثلث لم یقربها حتی تمضی عادتها وإن اغتسلة لأن العود فی العادة غالب فكان الإحتیاط فی الإجتناب، وان انقطع الدّم لعشرة أیام حل وطیها قبل الغسل لأن الحیض لا مزید له علی العشرة إلا انّه لا یستحب قبل الإغتسال للنهی فی القراءة بالتشدیداھ (۱/۶۴)
وفی البحر الرائق: (قوله: وتوطأ بلا غسل بتصرم لأكثره) أي ويحل وطء الحائض إذا انقطع دمها العشرة بمجرد الانقطاع من غير توقف على اغتسالها وقال في المغرب تصرم القتال انقطع وسكن (قوله: ولأقله لا حتى تغتسل أو يمضي عليها أدنى وقت صلاة اھ(۱/۲۰۳)
وفی الدر المختار: (ویحل وطؤها إذا إنقطع حیضها لأكثره) بلا غسل وجوبًا بل ندبًا (وان) (لأقله) فان لدون عادتها لم یحل إلی (قوله) (لا) یحل (حتی تغتسل) اھ(۱/۲۹۴)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سراج احمد فضل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 30531کی تصدیق کریں
0     1583
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات