مجھے دس سال تک ۷ دن تک حیض آتا تھا ، مگر اس کے بعد کسی بیماری کی وجہ سے آپریشن ہوا اور اس وقت سے ۱۲ سے ۱۴ دن کا حیض آتا ہے ، اب بھی یہی صورتِ حال ہے ، میرا سوال یہ ہے کہ کتنے دن کے بعد میں اپنے شوہر کے ساتھ جماع کر سکتی ہوں اور کتنے دن بعد نماز اور روزہ رکھ سکتی ہوں؟
صورتِ مسئولہ میں خون جب دس دن سےتجاوز کر رہا ہے تو آپریشن سے قبل سائلہ کی عادت جتنے دنوں کی تھی اتنے تک وہ حیض شمار کرے ، اس کے بعداستحاضہ (بیماری) کا خون کہلائےگا ،جس میں مذکور تمام امور شرعاً بھی جائز ہوں گے۔
فی الدر المختار : (و يحل وطؤها إذا انقطع حيضها لأكثره) بلا غسل وجوبا بل ندبا . (و إن) انقطع لدون أقله تتوضأ و تصلي في آخر الوقت ، و إن (لأقله) فإن لدون عادتها لم يحل ، و تغتسل و تصلي و تصوم احتياطا اھ (1/ 294)۔
و فی حاشية ابن عابدين : تحت (قوله يعني من آخر وقت الصلاة إلخ) اعلم أنه إذا انقطع دم الحائض لأقل من عشرة و كان لتمام عادتها فإنه لا يحل وطؤها إلا بعد الاغتسال اھ (1/ 295)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0