میرا ایک دوست ہے اس نے ایک آغا خانی لڑکی سے شادی کر لی،ان کے ساتھ معاملات کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جو لوگ اس شادی میں شریک ہوئے ان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
واضح ہو کہ آغا خانی اپنے عقائدکفریہ،ملحدانہ نظریات اور باطل افکار کی بناء پر اہل سنت و الجماعت کے ہاں بالاتفاق کافر ہیں اور اس پر مذاہب اربعہ کا بھی اتفاق منقول ہے،اس لئے ان کے ساتھ نکاح ناجائز اور حرام ہے،اس سے احتراز لازم ہے،جبکہ مذکور لڑکی اگر مسلمان ہو کر عقد نکاح پر آمادہ نہ ہو اور مذکور لڑکا اس حالت کفر میں اسے اپنے نکاح کے بندھن میں رکھنے پر مصر ہو تو اہل قرابۃ و اہل محلہ اس کا بائیکاٹ بھی کر سکتے ہیں۔