حلالہ اور طلاق مغلظہ

حلالہ کے کتنے عرصے بعد پہلے شوہر کے پاس عورت جا سکتی ہے؟

فتوی نمبر :
33359
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

حلالہ کے کتنے عرصے بعد پہلے شوہر کے پاس عورت جا سکتی ہے؟

السلام علیکم!
جناب عزت مآب، ایک مسئلہ کی وضاحت مطلوب ہے، کیا فرماتے مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت نے شادی کی، شادی کے کچھ عرصہ بعد اس کو طلاق ہو گئی، اس خاتون نے اپنی عدت پوری کر کے دوسرے آدمی سے شادی کر لی، پھر کچھ عرصہ بعد اس دوسرے آدمی سے طلاق لے کر پہلے شوہر سے دوبارہ شادی کر لی، پھر تین سال تک پہلے شوہر کے ساتھ اس کے نکاح میں رہی پھر دوبارہ طلاق ہو گئی، اس عورت کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، اور چھوٹی بیٹی بھی دودھ پی رہی ہے، اب اس عورت نے عدت پوری کر کے دوبارہ اس دوسرے آدمی سے نکاح کر لیا ہے، اس مسئلہ کی وضاحت قرآن و سنت کی روشنی میں فرما کرعند اللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور خاتون نے اگر واقعۃً پہلے شوہر سے طلاق کے بعد عدت مکمل کر کے دوسرے شوہر سے نکاح کیا ہو اور یہ نکاح باضابطہ گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے تقرر کے ساتھ ہوا ہو تو یہ دوسر انکاح شرعاً بھی منعقد ہو چکا ہے ،اب وہ دونوں میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الفتاوىٰ الهندية: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية اھ (1/473)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 33359کی تصدیق کریں
0     642
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات