پوچھنا یہ ہے کہ بیوی کا حیض ختم ہوگیا ، خون آنا بند ہوگیا اور وقت بھی پورا ہوگیا ہے ، مگر اس نے غسل نہیں کیا ، تو اس سے مباشرت کرسکتے ہیں؟ اور مباشرت کے بعد غسل کر لینا جائز ہے؟
اگر عورت کو پورے دس دن خون آنے کے بعد پاکی حاصل ہوجائے ، تو غسل کرنے سے پہلے بھی شوہرکے لئے اس کے ساتھ مباشرت کرنا جائز ہے ، اگرچہ مستحب اور افضل یہ ہے کہ غسل سے پہلے مباشرت نہ کی جائے ، البتہ اگر عورت کو اس کی عادت کے مطابق دس دن سے کم میں پاکی حاصل ہوجائے ، تو جب تک وہ غسل نہ کرے یا پاکی حاصل ہونے کے بعد اس پر ایک کامل نماز کا وقت نہ گزر جائے ، اس وقت تک شوہر کے لئے اس کے ساتھ مباشرت کرنا جائز نہیں۔
کما فى الفتاوی الھندية : إذا مضى أكثر مدة الحيض و هو العشرة يحل وطؤها قبل الغسل مبتدأة كانت أو معتادة و يستحب له أن لا يطأها حتى تغتسل ، هكذا في المحيط و إذا انقطع دم الحيض لأقل من عشرة أيام لم يجز وطؤها حتى تغتسل أو يمضي عليها آخر وقت الصلاة الذي يسع الاغتسال و التحريمة اھ(1/39)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0