کیا ایک ساتھ تین طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے اس کے بعد رجوع کا کوئی راستہ ہے ؟
واضح ہو کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں ایک مجلس کی تین طلاقیں خواہ ایک جملہ سے دی ہوں جیسے " تجھے تین طلاق ہے " یا الگ الگ جملوں سے دی ہوں جیسے " تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے " ان دونوں صورتوں میں تین طلاقیں ہی شمار ہوتی ہیں ، اور اس سے طلاق دینے والے کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو جاتی ہے، اور بغیر حلالہ شرعیہ کے ان دونوں میاں بیوی کا باہم عقد نکاح بھی شرعاً جائز نہیں ہوتا۔
قال الله تعالى : فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجاً غيره (البقرة : ٢٣٥).
وفي الفتاوى الهندية : وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها اھ (1/ 473)
حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا
یونیکوڈ حلالہ اور طلاق مغلظہ 0