مکروہات

غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
34005
| تاریخ :
2018-04-21
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم! میرا نام حسن ہے میں کراچی کا رہائشی ہوں سنی اور دیوبند مکتبہ فکر سے تعلق رکھتا ہوں، میں آج جس مسئلہ کی طرف آپ کا دھیان لانا چاہتا ہوں وہ غیر ملک مثلاً امریکہ کینڈا انگلینڈ آسٹریلیا وغیرہ ہجرت کرنے اور مستقل رہائش اختیار کرنے سے متعلق ہے، میں یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا ان ممالک میں ہجرت جائز ہے؟ یہ جانتے ہوئے بھی جبکہ ان ممالک میں کسی بھی طور اسلامی قوانین کی پابندی نہیں کی جاتی، دوسرا بڑا اور اہم مسئلہ یہ ہے کہ جب آپ کو ان ممالک کی شہریت دینے کا وقت آتا ہے تو آپ سے وہاں کی قانون اور آئین کی پاسداری اور حفاظت کا حلف لیا جاتا ہے، میں اس چیز کی وضاحت چاہتا ہوں کہ بحیثیت مسلمان کیا ہم کسی بھی طور قرآن کے علاوہ کسی اور قانون اور آئین پر حلف اُٹھاسکتے ہیں یا نہیں؟ اور کسی بھی ایسے قانون اور آئین پر حلف اٹھاسکتے ہیں جو براہِ راست اللہ اور قرآن سے متصادم ہو؟ اور کیا ہم کسی ایسے ملک میں رہائش پذیر ہوسکتے ہیں؟ براہِ مہربانی جواب سے مطلع فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا، اس کی قومیت اختیار کرنا اور اس ملک کے ایک باشندے اور ایک شہری ہونے کی حیثیت سے اس کو اپنا مستقل مسکن بنالینا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا حکم زمانے اور حالات کے اختلاف اور رہائش اختیار کرنے والوں کی اغراض و مقاصد کے اختلاف سے مختلف ہوجاتا ہے، مثلاً:
۱۔ اگر ایک مسلمان کو اس کے وطن میں کسی جرم کے بغیر تکلیف پہنچائی جارہی ہو یا اس کو جیل میں ظلماً قید کردیا جائے یا اس کی جائیداد ضبط کرلی جائے اور کسی غیر مسلم ملک میں رہائش اختیار کرنے کے سوا ان مظالم سے بچنے کی اس کے پاس کوئی صورت نہ ہو ایسی صورت میں اُس شخص کیلئے کسی غیر مسلم ملک میں رہائش اختیار کرنا اور ملک کا ایک باشندہ بن کر وہاں رہنا بلاکراہت جائز ہے بشرطیکہ وہ اس بات کا اطمینان کرلے کہ وہ وہاں جاکر عملی زندگی میں دین کے احکامات پر کاربند رہے گا اور وہاں رائج شدہ منکرات و فواحشات سے اپنے کو محفوظ رکھے گا۔
۲۔ اسی طرح اگر کوئی معاشی مسئلہ سے دوچار ہوجائے اور تلاشِ بسیار کے باوجود اسے اپنے اسلامی ملک میں معاشی وسائل حاصل نہ ہوں حتیٰ کہ وہ ’’قوت لا یموت‘‘ کا محتاج ہوجائے ان حالات میں اگر اس کو کسی غیر مسلم ملک میں کوئی جائز ملازمت مل جائے جس کی بناء پر وہاں رہائش اختیار کرے تو مذکورہ بالا دو (۲) شرائط کے ساتھ (جن کا بیان نمبر۱ ؍ میں گزرا) اس کیلئے وہاں رہائش اختیار کرنا جائز ہے، اس لئے کہ حلال کمانا بھی دوسرے فرائض کے بعد ایک فرض ہے۔ ٭1

۳۔ اسی طرح اگر کوئی شخص کسی غیر مسلم ملک میں اس نیت سے رہائش اختیار کرتا ہے کہ وہ وہاں کے غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دے گا اور ان کو مسلمان بنائے گا یا جو مسلمان وہاں مقیم ہیں اُن کو شریعت کے صحیح احکام بتائے گا اور ان کو دینِ اسلام پر جمے رہنے اور احکامِ شرعیہ پر عمل کرنے کی ترغیب دے گا اس نیت سے وہاں رہائش اختیار کرنا صرف یہ نہیں کہ جائز ہے بلکہ موجبِ اجر و ثواب ہے۔
۴۔ اگر کسی کو اپنے ملک میں اس قدر معاشی وسائل حاصل ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے شہر کے لوگوں کے معیار کے مطابق زندگی گزارسکتا ہے لیکن صرف معیارِ زندگی بلند کرنے کی غرض سے اور خوشحالی اور عیش و عشرت کی زندگی گزارنے کی غرض سے کسی غیر مسلم ملک کی طرف ہجرت کرتا ہے تو ایسی ہجرت کراہت سے خالی نہیں اس لئے کہ اس صورت میں دنیاوی ضروریات کیلئے اپنے آپ کو وہاں رائج شدہ فواحشات و منکرات کے طوفان میں ڈالنے کے مترادف ہے اور بلا ضرورت اپنی دینی اور اخلاقی حالت کو خطرے میں ڈالنا کسی طرح بھی درست نہیں اس لئے جو لوگ صرف عیش و عشرت اور خوشحالی کی زندگی بسر کرنے کیلئے وہاں رہائش اختیار کرتے ہیں ان میں دینی حمیت کمزور پڑجاتی ہے چنانچہ ایسے لوگ کافرانہ محرکات کے سامنے تیز رفتاری سے پگھل جاتے ہیں، اسی وجہ سے حدیث شریف میں شدید ضرورت اور تقاضے کے بغیر مشرکین کے ساتھ رہائش اختیار کرنے کی ممانعت آئی ہے۔ (ماخوذ از فقہی مقالات بتغییر یسیر) ٭2

مأخَذُ الفَتوی

٭1:قال اللہ تعالیٰ: ہو الذی جعل لکم الأرض ذلولا فامشوا فی مناکبہا وکلو من رزقہٖ ولیہ النشور۔ (سورۃ الملک آیت: ۱۵)

٭2:ففی سنن أبی داؤد: عن سمرۃ بن جندب اما بعد قال رسول اللہ ﷺ من جامع المشرک وسکن معہ فانہ مثلہ۔ (ج۲، ص۳۷) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 34005کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات