جو ہمارے ملک کہ موجودہ حالات ہیں اور جس طرح سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور جس طرح سے اس ملک میں لا قانونیت ہے اور جس طرح سے فحاشی بڑھ رہی ہے تو کیا اس وقت اس ملک سے ہجرت کرنا بہتر ہے یا نہیں ؟ اور اگر ہجرت کی جائے تو کس ملک میں کیا جائے جہاں جا کے انسان اپنا ایمان بچا سکے اور اپنے بچوں کی خالص دینی ماحول میں تربیت کر سکے۔ مہربانی فرما کر ہماری رہنمائی کیجئے۔
موجودہ تمام صورت حال کے باوجود اب بھی ہمارے ملک میں مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، لہذا سائل کو چاہیے کہ کہیں اور ہجرت کرنے کے بجائے یہاں رہتے ہوئے اپنے اور اپنے بچوں کے ایمان کے تحفظ کو یقینی بنائے اور یہیں ان کی دینی ماحول میں تربیت کی کوشش کرے۔
لما في التنزيل العزيز: {لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ } [إبراهيم: 7] والله اعلم بالصواب