علمی معلومات

اُمتِ مسلمہ کا احکامِ شریعت سے غافل ہونے کے وقت کیا کرنا چاہیے ؟

فتوی نمبر :
3478
| تاریخ :
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

اُمتِ مسلمہ کا احکامِ شریعت سے غافل ہونے کے وقت کیا کرنا چاہیے ؟

السلام علیکم مفتی صاحب! ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ کیا اس دور میں تبلیغ ضروری ہے، جبکہ کفار نے ہم پر حملے شروع کر دیئے ہیں، چاہے وہ میدانِ جہاد میں ہوں یا ذہنی غلامی کے حساب سے ہوں، کیا اب بھی مسلمان لوٹا اور تسبیح لیکر گھومیں گے، جبکہ کفار اسلحہ سے کھیل رہے ہیں، ان کفار کا بچہ بچہ کلاشنکوف چلانا جانتا ہے، جبکہ ہمارے بچے کرکٹ کے گیند بلا کے شیدائی ہیں، اس کا کیا حل ہے میں سوچ سوچ کر پاگل ہو گیا ہوں، ہمارا کیا بنے گا، کچھ لوگ دین کے نفاذ کیلئے اگر اقدام کریں، تو دوسرے علماء انہیں غلط کہتے ہیں، آخر علماء کا آپس میں اتفاق کیوں نہیں ہورہا، پلیز مجھے بتائیں کہ ہمیں کیا ہو گیا ہے، ہندو انگریز ہمیں ختم کرنا چاہتا ہے اور ہم انڈیا کے گانے سنتے ہیں، وہ ہمیں ختم کرنے کیلئے کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں اور ہم اس کمپیوٹر میں ان کے گانے اور فلمیں دیکھتے ہیں آخر کیوں؟ مہربانی کر کے مجھے بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسے حالات میں اولاً تو ہرشخص کو اپنے ذمہ احکامِ شرعیہ میں کوتاہی پر توبہ واستغفار لازم ہے، جبکہ ثانیاً اپنی روزمرہ کی زندگی سےمتعلق احکامِ شرعیہ کو سیکھ کر اس کے موافق عمل اور سنتِ نبوی کی اتباع کی اشد ضرورت ہے، جب ہر شخص کا تعلق اپنے خالقِ حقیقی کے ساتھ قائم ہو کر اور اس سے حبِ جاہ و شہرت نکل کر فکر ِآخرت غالب ہو جائے گی، تو ربِ کریم کی طرف سے بھی ان کی چاہت کے مطابق فیصلے ہوں گے، کفار کو ذلت و رسوائی اور مسلمانوں کو فتح و عزت اور دنیا و آخرت کی سرخروئی نصیب ہوگی، اس لئے اس کی کوشش چاہیے اور ایک دوسرے کواسی کی تلقین کرنی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال الله تعالىٰ: {وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ} [الشورى: 30]
وفيه أیضاً: {وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ ۔ الآیة} [الشورى: 25]
وفيه أیضاً: {وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا (إلى قوله) وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ۔ الآیة} [النور: 55، 56]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 3478کی تصدیق کریں
0     895
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات