کیا ہم قرآن پاک موبائل میں بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں اور کیا اس فون کو جنابت کی حالت میں رکھ سکتے ہیں؟
موبائل فون پر دیکھ کر قرآن پاک پڑھنا جائز اور درست ہے اور جنابت کی حالت میں اس موبائل کو اپنے پاس رکھنا بھی درست ہے، بشرطیکہ قرآن کریم اسکرین میں کھلا نظر نہ آتاہو، جبکہ بے وضو ہونے کی صورت میں اسکرین کو ہاتھ لگانا درست نہیں، جس سے اجتناب چاہئیے۔
کما فی الفتاوى الهندية: والصحيح منع مس حواشي المصحف والبياض الذي لا كتابة عليه. هكذا في التبيين(الی قولہ) ولا يجوز مس شيء مكتوب فيه شيء من القرآن في لوح أو دراهم أو غير ذلك إذا كان آية تامة.(1/ 39)۔