سیاسی مسائل

ووٹ کے ذریعہ منتخب نمائندہ کے افعال وکردارکی ذمہ داری ووٹرپر بھی عائدہوتی ہے؟

فتوی نمبر :
35167
| تاریخ :
2018-09-03
معاملات / حکومت و سیاست / سیاسی مسائل

ووٹ کے ذریعہ منتخب نمائندہ کے افعال وکردارکی ذمہ داری ووٹرپر بھی عائدہوتی ہے؟

السلام علیکم! میں نے ۲۰۱۸ میں پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کو ووٹ دیا تھا ، اب میرے کچھ تبلیغی دوست کہتے ہیں کہ آپ نے گناہ کا کام کیا ہے، کیونکہ موجودہ وزیراعظم نے دورانِ عدت نکاح کیا ہوا ہے اور یہ گناہ کبیرہ ہے اور اب میں اس گناہ میں شریک ہو گیا ہوں، جبکہ عمران خان کے ترجمان واضح کر چکے ہیں کے نکاح چھ(۶) ماہ بعد ہوا ہے۔ یہی سابقہ شوہر کا بھی بیان ہے۔ میں ذہنی طور پر پریشان ہوں آپ کی رہنمائی درکار ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عمران خان کی موجودہ بیوی کے بارے میں جب اس کے سابقہ شوہر اور عمران خان کے ترجمان نے وضاحت دیدی ہے کہ نکاح طلاق کے چھ ماہ بعد ہوا ہے، تو اس کے باوجود بھی اس پر معترض ہونا قرین قیاس نہیں، البتہ سائل نے اپنا ووٹ اور رائے جس شخص کے حق میں استعمال کی ہے انتخاب کے بعد بحیثیت سربراہ وہ جو بھی صحیح یا غلط کام انجام دے، سائل اس میں برابر کا شریک کہلائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالٰی: ﴿وتعاونوا علی البرّ والتقوی ولا تعاونوا علی الإثم والعدوان﴾ (الآیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد دین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 35167کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ووٹ کے ذریعہ منتخب نمائندہ کے افعال وکردارکی ذمہ داری ووٹرپر بھی عائدہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیاسی مسائل 0
  • ووٹ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   سیاسی مسائل 0
  • جشنِ آزادی پر جھنڈا لہرانا - 14 اگست کوجھنڈا لگانےپرثواب ملے گا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیاسی مسائل 1
  • جمہوریت کا حکم

    یونیکوڈ   سیاسی مسائل 1
  • سیاست میں حصہ لینا

    یونیکوڈ   سیاسی مسائل 0
  • مذہبی جماعتوں کےاتحاد "متحدہ مجلسِ عمل" کے ساتھ تعاون کا حکم

    یونیکوڈ   سیاسی مسائل 0
  • مسلمانوں کے بادشاہ-حاکم اور عام مسلمانوں کے لۓ دین کے کس قدر علم کا حصول ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   سیاسی مسائل 0
  • ظالم جماعت کی حمایت کا حکم

    یونیکوڈ   سیاسی مسائل 0
  • سیاست کے لئے موجودہ جمہوری نظام میں شمولیت کا حکم

    یونیکوڈ   سیاسی مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات