ایک حدیث میں نے سنی تھی کہ اگر شوہر اپنی بیوی کو حکم دے کہ پہاڑ کو دھکا لگا کر کسی جگہ منتقل کرو ،بیوی کو چاہیئے کہ وہ تب بھی اس کےحکم سے انکار نہ کرے، اگر چہ دونوں جانتے ہیں ایسا ممکن نہیں، کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ حدیث ہے؟ یا کونسی کتاب کی ہے؟
جی ہاں! اس مضمون کی روایت مشکوۃ المصابیح میں مسند احمد کے حوالے سے نقل کی گئی ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں: ولو أمرها أن تنقل من جبل أصفر إلى جبل أسود ومن جبل أسود إلى جبل أبيض كان ينبغي لها أن تفعله ( کہ اگر شوہر بیوی کو یہ حکم دے کہ پیلے پہاڑ کو کالے پہاڑ کی طرف اور کالے پہاڑ کو سفید پہاڑ کی طرف منتقل کرے تو اسے ایسا کر دینا چاہیئے ) اور مقصود اس حدیث سے شوہرکے جائز امور کی حتی الامکان تعمیل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
کما في مشكاة المصابيح: وعن عائشة رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان في نفر من المهاجرين والأنصار فجاء بعير فسجد له فقال أصحابه: يا رسول الله تسجد لك البهائم والشجر فنحن أحق أن نسجد لك. فقال: [ص:976] «اعبدوا ربكم وأكرموا أخاكم ولو كنت آمر أحدا أن يسجد لأحد لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها ولو أمرها أن تنقل من جبل أصفر إلى جبل أسود ومن جبل أسود إلى جبل أبيض كان ينبغي لها أن تفعله» . رواه أحمد (2/ 975)
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0