کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے پاس موبائل پر ایک میسج آیا ہے، اسکی تصدیق کرناچاہتا ہوں، میسج یہ ہے کہ ۱۹۷۳ کے آئین کے مطابق قادیانیوں پر کون کون کی سی پابندیاں ہیں؟ (1): قادیانی اپنی عبادت گاہ کو مسجد نہیں کہہ سکتے۔ (2): اذان نہیں دے سکتے۔ (۳): اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہہ سکتے۔ (4) :اپنے مذہب کو اسلام نہیں کہہ سکتے۔ (۵) :اپنے مذہب کی دعوت نہیں دے سکتے۔
سائل کو موصولہ میسج میں قادیانیوں پر پابندیوں کے ضمن میں جو کچھ درج ہے ، وہ بلاشبہ ۱۹۷۳ ء کی آئین کا حصہ ہے، اور ان میں سے کسی ایک کے خلاف کرنے پر بھی تعزیرات پاکستان کے دفعہ (۲۹۸) کی شق B اور C کے تحت تین سال تک سزائے قید ہو سکتی ہے، سائل کی تسلی کے لئے تعزیرات پاکستان میں درج دفعہ کی کاپی بھی جواب کے ساتھ منسلک کر دی گئی ہے۔
کاغذات میں مسلمان ہو مگر زبان سے اپنے کو اقلیت والوں میں سے ہونے کو کہنے کا حکم
یونیکوڈ ادیان متفرقہ 0