مفتی صاحب! میں ریڈیو پاکستان میں نوکری کرتا ہوں، سیلز اور مارکیٹنگ کی، کیا یہ جائز ہے؟ ہمارے ہاں تفریحی چینل بھی ہیں اور صوت القرآن کا چینل بھی ہے، یہ نوکری سرکاری ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کو مارکیٹنگ میں کسی قسم کا غیر مشروع کام کرنا نہ پڑتا ہو یا اس میں کسی حرام کام کی تشہیر و ترویج نہ ہوتی ہو تو سائل کیلئے مذکور ملازمت کرنے کی اجازت ہے۔
فی الدر المختار: (و) جاز تعمیر کنیسۃ و(حمل خمر ذمی) بنفسہ أو دابتہ (بأجر) لا عصرہا لقیام المعصیۃ بعینہ۔ اھ
وفی الدر المحتار: تحت (قولہ وجاز تعمیر کنیسۃ) قال فی الخانیۃ: ولو آجر نفسہ لیعمل فی الکنیسۃ ویعمرہا لا بأس بہ لانہ لا معصیۃ فی عین العمل۔ اھ (ج۶، ص۳۹۱)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0