تجہیز و تکفین

شوہر کا اپنی بیوی کی میت کو غسل دینے کے جواز پر ایک استدلال کا جواب

فتوی نمبر :
36577
| تاریخ :
2019-02-02
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

شوہر کا اپنی بیوی کی میت کو غسل دینے کے جواز پر ایک استدلال کا جواب

السلام علیکم! مرد اپنی بیوی کے مرنے کے بعد اس کو غسل دے سکتا ہے ؟ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حضرت علی رضی اللہ کو وصیت کی تھی کہ آپ مجھے غسل دینا ؟ اگر غسل دینا نا جائز ہے تو اس کی کیا وجہ ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیوی کی وفات کے فوراً بعد چونکہ شوہر کا نکاح اس سے ختم ہو جاتا ہے، اس لۓ احناف کے ہاں شوہر کے لۓ بیوی کے مرنے کے بعد اسے غسل دینا جائز نہیں، جہاں تک حضرت علیؓ کا حضرت فاطمہؓ کو غسل دینے کا تعلق ہے تو اس کے متعلق علماءِ کرام نے مختلف توجیہات بیان فرمائی ہیں ، ایک توجیہ تو یہ بیان فرمائی ہے کہ حضرت فاطمہؓ کو حضرت علی نے نہیں، بلکہ ام ایمنؓ نے غسل دیا تھا، اور حضرت علیؓ کی طرف غسل کی نسبت غسل کے انتظام و انصرام کی وجہ سے کی گئی ، اور دوسری توجیہ یہ کی گئی ہے کہ دیگر لوگوں کے رشتے موت سے ختم ہوجاتے ہیں، مگر آلِ رسولﷺ کے رشتے موت کے بعد بھی باقی رہتے ہیں ، چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا: ’’كل سبب و نسب ينقطع بالموت إلا سببي و نسبي ‘‘ ترجمہ (ہر سبب اور نسب موت کے وقت ختم ہو جاتا ہے، سوائے میرے نسب اور سبب ) لہٰذا حضرت فاطمہؓ کی وفات کے بعد بھی چونکہ من وجہ حضرت علی کا رشتہ ان سے قائم تھا، اس لۓ حضرت علیؓ کے لۓ انہیں غسل دینے کی اجازت تھی ، مختصر یہ کہ یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خصوصیت تھی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار : (و يمنع زوجها من غسلها و مسها لا من النظر إليها على الأصح) منية . و قالت الأئمة الثلاثة : يجوز لأن عليا غسل فاطمة - رضي الله عنها - قلنا : هذا محمول على بقاء الزوجية لقوله - عليه الصلاة و السلام - «كل سبب و نسب ينقطع بالموت إلا سببي و نسبي» مع أن بعض الصحابة أنكر عليه ، شرح المجمع للعيني (و هي لا تمنع من ذلك) اھ (2/ 198)۔
و في كشف الأسرار : و قد روي أن أم أيمن غسلت فاطمة - رضي الله عنهما - و لو ثبت أن عليا غسلها فذلك لادعائه الخصوصية به حيث قال لابن مسعود - رضي الله عنه - حين أنكر عليه ذلك أما علمت أن رسول الله - عليه السلام - قال «فاطمة زوجتك في الدنيا و الآخرة» اھ (4/ 324)۔
و في فتح القدير للكمال ابن الهمام : لا يغسل الزوج امرأته و لا أم الولد سيدها ، خلافا للشافعي في الأول و لزفر في الثاني ؛ لأنهما صارتا أجنبيتين اھ (2/ 111)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36577کی تصدیق کریں
0     1244
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کے مصنوعی دانت ، تدفین سے قبل الگ کرنے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات