خواتین کے مخصوص مسائل

حائضہ کے لئے قرآنِ کریم کی تلاوت کا حکم

فتوی نمبر :
36742
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

حائضہ کے لئے قرآنِ کریم کی تلاوت کا حکم

السلام علیکم! حضرت میں آپ سے مندرجہ ذیل سوالات کرنا چاہتا ہوں:
(1) قرآن پاک کو ہاتھ لگانے سے پہلے وضو کرنے کی شرط کس درجے میں آتی ہے ، فرض ، سنت یا مستحب ؟
(2) کیا بغیر وضو قرآن کو ہاتھ لگانے والا گنہگار ہو گا ؟
(3) کیا وضو کے بغیر قرآن کو ہاتھ لگانے کی شرط میں نابالغ بچوں یا حفظ کے طلبا کے لئے رعایت اور گنجائش ہے؟
(4) چھوٹے بچوں کو قرآن سکھانے اور شوق پیدا کرنے کے لئے سپارے دیے جائیں تو اس کی کوئی گنجائش ہے یا نہیں؟
(5) حالتِ جنابت میں حفظ اور مدرسے کی طالبات قرآن کی تلاوت اور چھو سکتی ہیں یا آیات کو توڑ کر پڑھ سکتی ہیں؟
(6) حالتِ جنابت میں حفظ اور مدرسے کی طالبات کیا دل میں قرآن سے دیکھ کر پڑھ سکتی ہیں یا موبائل پر دیکھ کر پڑھ سکتی ہیں؟ حضرت مسئلہ الہدی انٹرنیشنل کی ایک طالبہ کو ریفرنس کے ساتھ سمجھانا ہے ، گزارش ہے کہ
احادیث اور صحابہ کرام کے اقوال کے ساتھ وضاحت کریں ، اللہ ہمیں سلفِ صالحین کے نقشے قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے توفیق عطا فرمائے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مصحفِ قرآنی ہو یا کسی بھی جگہ لکھی ہوئی آیت کریمہ ، اسکو ہاتھ لگانے سے پہلے طہارت حاصل کرنا واجب ہے ، اگر کسی بالغ شخص نے بغیر وضو یا جنابت یا حیض و نفاس کی حالت میں قرآنِ مجید یا کسی ایک آیتِ کریمہ کو چھو لیا تو وہ گناہ گار ہو گا ، البتہ اگر نابالغ بچے بغیر وضو کے پاک ہاتھوں سے قرآن مجید کو چھو لیں تو اس میں حرج نہیں ، مگر ان کو بھی وضو کی عادت ڈالنی چاہیئے ، اسی طرح حائضہ و نفاس والی عورت خواہ قرآن پاک یاد کر رہی ہو یا عام معمول کے مطابق تلاوت کرتی ہو تلاوت مصحف سے ہو یا موبائل کے ذریعے ، بہر حال اس کے لئے بہ قصدِ تلاوت قرآن کریم پڑھنا یا چھوناجائز نہیں ، حفظ کرنے والی بچیوں کو چاہیئے کہ وہ ناپاکی کے ایام میں زبان ہلائے بغیر دل میں ہی گردان جاری رکھیں یا کسی دوسری بچی سے قرآن سنے یا قرآن کو ہاتھ لگائے بغیر آیت کو توڑ توڑ کر پڑھتی رہے ، البتہ جنبی یا حائضہ عورت قرآنی دعائیں بغرضِ ذکر و دعا پڑھ سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في احكام القرآن للجصاص : قوله تعالى ( انه لقرآن كريم في كتاب مكنون لا يمسه الا المطهون ) روى عن سليمان انه قال لا يمس القرآن الا المطهرون فقرأ القرآن و لم يمس المصحف حين لم يكن على وضوء و عن انس ابن مالک فی حدیث اسلام عمر قال فقال لأخته أعطوني الكتاب الذي كنتم تقرون فقالت انك رجس و انه لا يمسه الا المطهرون فقم فاغتسل أو توضأ فتوضأ ثم أخذ الكتاب فقرا و ذكر الحدیث و عن سعد انه امر ابنه بالوضوء لمس المصحف و عن ابن عمر مثله وذکرہ الحسن والنخعی مس المصحف علیٰ غیر وضوء الخ (3/415/416)۔
و فی الدر المختار : (و لا) يكره (مس صبي لمصحف و لوح) و لا بأس بدفعه إليه و طلبه منه للضرورة اھ (1/174)۔
و فی الفتاوی الھندیة : و يستحب للحائض إذا دخل وقت الصلاة أن تتوضأ و تجلس عند مسجد بيتها تسبح و تهلل قدر ما يمكنها أداء الصلاة لو كانت طاهرة ، كذا في السراجية (الیٰ قوله) (و منها) حرمة قراءة القرآن لا تقرأ الحائض و النفساء و الجنب شيئا من القرآن و الآية وما دونها سواء في التحريم على الأصح إلا أن لا يقصد بما دون الآية القراءة مثل أن يقول الحمد لله يريد الشكر اھ(1/38)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36742کی تصدیق کریں
0     1400
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات