کیا بے وضو قرآن کو دستانے پہن کر پکڑ سکتے ہیں؟ اور حیض والی عورتیں قرآن پاک پڑھنے کیلئے کس طرح کرسکتی ہیں؟
واضح ہو کہ حائضہ عورت یا بے وضو شخص کا قرآنِ کریم کو بغیر کسی مستقل علیحدہ کپڑے کے چھونا شرعاً جائز نہیں، دستانے چونکہ ہاتھ کے تابع ہوتے ہیں، اس لئے مذکور صورت میں جب دستانے پہنے ہوئے ہوں ، تو اس کے ساتھ قرآنِ کریم کو چھونا جائز نہیں، اسی طرح حائضہ عورت کیلئے قرآنِ کریم کا پڑھنا بھی جائز نہیں۔
كما فی رد المحتار: تحت (قوله للقول الخ) یعنی أنه قیل بأنها واجبة لمس مصحف لا فرض للاختلاف فی تفسیر لآیة، فلم تكن قطعیة الدلالة حتی ثبت الفرضیة، لأن قوله تعالٰی: ﴿لا یمسه إلا المطهرون﴾ قیل إنه صفة لكتاب مكنون وهو اللوح، وقیل صفة لقرآن كریم وهو المصحف، فعلی الاول: المراد من المطهرین الملائكة المقربون، لانهم مطهرون عن أدناس الذنوب: أی لا یطلع علیه سواهم، وعلی الثانی: المراد منهم الناس المطهرون من الاحداث، وعلیه أكثر المفسرین. اهـ (٨٩/١)
وفیه ایضًا: تحت قوله: (غیر مشرز) أی غیر مخیط به، وهو تفسیر للمتجافی – (إلی قوله) أقول: بل هو ظاهر الروایة كما فی الخانیة، والتقیید بالكم اتفاقی فإنه لا یجوز مسه ببعض ثیاب البدن غیر الكم كما فی الفتح عن الفتاوی.
وفیه قال لی بعض الاخوان: أیجوز بالمندیل الموضوع علی العنق؟ قلت: لا أعلم فیه نقلا، والذی یظهر أنه إن تحرك طرفه بحركته لا یجوز، وإلاجزا، لاعتبارهم إیاه تبعا له كبدنه فی الاول دون الثانی فیما لو صلی وعلیه عمامة بطرفها الملقی نجاسة مانعة، وأقره فی النهر والبحر، قوله: (أو بصرة) راجع للدرهم، والمراد بالصرة ما كانت من غیر ثیابه التابعة له. اهـ (١٧٤/١)
وفی الدر المختار: (و) یمنع حل (دخول مسجد و) حل (الطوفا) (إلی قوله) (وقراءة قرآن) بقصده ومسه. اهـ (٢٩٣/١) والله اعلم
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0