کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ’’نمازِ جمعہ کے لۓ ایک قدم پر ایک سال تہجد کا ثواب ملتا ہے ‘‘ کیا یہ حدیث ہے؟ اگر ہے تو کون سی ہے ؟ براہِ کرم جواب دے دیں، جزاکم اللہ
جی ہاں! مذکور مضمون پر مشتمل حدیث سننِ ترمذی ، سننِ ابن ماجہ ، اور مسندِ احمد میں مذکور ہے کہ حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ’’ جس نے جمعہ کے دن غسل کیا ، اور جلدی ( مسجد ) میں حاضر ہوا ، اور امام کے قریب ہو کر خاموشی کے ساتھ غور سے خطبہ سنا تو اس کے لۓ ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں ، قیام (تہجد) کا ثواب ہے۔
فی سنن الترمذي : عن أوس بن أوس ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: «من اغتسل يوم الجمعة و غسل، و بكر و ابتكر ، و دنا و استمع و أنصت ، كان له بكل خطوة يخطوها أجر سنة صيامها و قيامها» اھ(2/ 368)۔
و فی سنن ابن ماجه : حدثني أبو الأشعث قال : حدثني أوس بن أوس الثقفي ، قال سمعت النبي صلى الله عليه و سلم ، يقول : «من غسل يوم الجمعة و اغتسل، و بكر و ابتكر، و مشى و لم يركب، و دنا من الإمام، فاستمع و لم يلغ، كان له بكل خطوة عمل سنة، أجر صيامها و قيامها» اھ(1/ 346)۔
و فی مسند أحمد : عن أوس بن أوس الثقفي عن عبد الله بن عمرو ابن العاصي عن النبي - صلى الله عليه و سلم -، قال: "من غسل و اغتسل، و غدا و ابتكر، و دنا فاقترب، و استمع و أنصت، كان له بكل خطوة يخطوها أجر قيام سنة و صيامها" اھ(6/ 417)۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0