میں نے ایک حدیث سنی ہے کہ ام سلمہؓ آپﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ جو شخص چاندی کے برتن میں پیتا ہے، وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھرتا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے تو اس کے استعمال سے کیوں منع کیا گیا ہے، کیاوہ صحت کے لیے مضر ہے؟ یا آخرت کی وجہ سے ؟
سونا چاندی کے برتن استعمال کرنا اسراف کے ساتھ ساتھ متکبرین وکفار سے مشابہت بھی ہے، اس لیے احادیث مبارکہ میں اس کی ممانعت وارد ہے، چنانچہ سوال میں مذکور حدیث کتب حدیث میں صحیح سند کے ساتھ منقول ہے۔
ففی عمدة القاري شرح صحيح البخاري: عن ابن أبي ليلى قال: كان حذيفة بالمدائن فاستسقاى فأتاه دهقان بقدح فضة فرماه به، فقال: إني لم أرمه إلا أني نهيته فلم ينته، وإن النبي صلى الله عليه وسلم نهنا عن الحرير والديباج والشرب في آنية الذهب والفضة. وقال: هن لهم في الدنيا. وهي لكم في الآخرة. قال العلامة العینی فی شرحه: أي: جميع ما ذكر. قوله: (لهم) أي: للكفار، والسياق يدل عليه. وقال الإسماعيلي: ليس المراد بقوله: (هن لهم في الدنيا) إباحة استعمالهم إياه، وإنما المعنى بقوله: (لهم) أي: هم يستعملونه مخالفة لزي المسلمين، وكذا قوله: (ولكم في الآخرة) أي: تستعملونه مكافأة لكم على تركه في الدنيا، ويمنعه أولئك جزاء لهم على معصيتهم باستعماله. (21/ 201، 202)
وفیها أیضاً: عن أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم أن رسول الله قال: الذي يشرب في إناء الفضة إنما يجرجر في بطنه نار جهنم. (إلی قوله) في قوله: (في إناء الفضة) وإسماعيل هو ابن أبي أويس، وزيد بن عبد الله بن عمر، رضي الله تعالى عنه، هو تابعي ثقة، وقد مضت روايته عن أبيه في إسلام عمر، رضي الله تعالى عنه، وليس له في البخاري سوى هذين الحديثين، وهذا الإسناد كله مدنيون اھ (21/ 202) واللہ اعلم بالصواب
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0