السلام علیکم! ہمارے وطن میں برسوں سے یہ ترتیب چلی آرہی ہے کہ ایک ذاتی نوکری ہوتی ہے، اور ایک نوکری پولیٹیکل ایجنٹ کے ذریعے حکومت کی طرف سے قومی نوکری آتی ہے ،پھر اس نوکری کو گاؤں والے ترتیب بناکر آپس میں خرچ کرتے ہیں یا فیصلہ کرکے کسی ایک کو بیچ دیتے ہیں، اور یہ طریقہ کار پورے علاقے میں ہے، اب ہمارے گاؤں والوں نے بانٹ کر ہمارے خاندان والو کو دیدی، اسکے بعد ہمارے خان میں کئی عرصے تک ایک ساتھ اکٹھے کھاتے رہے ،اب میرے چچا کے بیٹے نے انکار کرکے یہ کہا کہ یہ میرے والد کے نام ہے، لہذا شریعت میں آپ لوگوں کا میرے ساتھ کوئی حصہ نہیں، ہم نے کہا بھائی آپ عمر بھر بینک میں نوکری کرتے رہے، کسی نے آپ سے نہیں مانگی ،لیکن یہ جو گاؤں والی نوکری ہے ،یہ ایک آدمی کے نام لکھ کر پورے گاؤں کو ملتی ہے، پھر آپس میں حساب و کتاب کرتے ہیں، یہ ترتیب تقریباً انگریزوں کے دور سے ہے جو آج تک قائم ہے، اب وہ نہ کوئی بات کرنا چاہتا ہے، اور نہ ہم سے بات کرتا ہے، اس بات پر وہ آج تک ناراض ہے، براہ مہربانی ایسا ترتیب بتائیں، جس سے دین و دنیا کا نقصان نہ ہو، اور آپس کی ناراضگی سے بچا جائے؟ اللہ آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے۔
مذکور نوکری اگرچہ پورے گاؤں کا حق تھا، مگر جب گاؤں والے باہمی اتفاق کے ساتھ مشترکہ طور پر کچھ رقم لیکر کسی ایک شخص کیلئے اپنے اس حق سے دستبردار ہوگئے، تو شرعاً بھی ان کا یہ حق ختم ہوگیا، اب اگر یہ سوال میں مذکور شخص کے والد کے حق میں دستبردار ہوئے ہوں، تویہ اسی کا حق ہے، اور وہی اس سے فائدہ اٹھانے کے مجاز ہیں، اور اگر پورے خاندان کے لوگوں نے مشترکہ طور پر اس کا معاوضہ دیا ہو، تو سب اس سے فائدہ اٹھانے میں برابر کے حصہ دار ہیں۔واللہ اعلم بالصواب
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0