ارتداد

امت کو ارتداد سے بچانے کے لئے کیا طریقہ اختیار کرنا چاہیئے ؟

فتوی نمبر :
38553
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / ارتداد

امت کو ارتداد سے بچانے کے لئے کیا طریقہ اختیار کرنا چاہیئے ؟

السلام علیکم
قابل احترام علماء کرام بندہ کے ذہن میں سوال آتا ہے کہ مسلم امت کو ارتداد سے روکنے کے لئے کیا صورت اختیار کرنی چاہئے؟ صحابہ رضی الله عنہم کی سیرت سے تو معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے مرتدین کے خلاف قتال فرمایا؟ لیکن اُس وقت مسلمانوں کے پاس حکومت و اقتدار تھا، جبکہ آج کل عمومی طور پر ویسا اقتدار مسلمانوں کے پاس نہیں ؟ اور بندہ نے سنا ہے کہ حالتِ ضعف میں قتال نہیں کرنا چاہئیے ؟ کیا ایسی صورت میں مکی دور کی طرح محنت کرنی چاہیئے ؟ اور کیا ایسا بھی کر سکتے ہیں کہ جیسے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ارتداد روکنے کے لئے لشکر روانہ فرمائے تھے، اس سے ملتی جلتی شکل میں جلوس کو مختلف علاقوں کی طرف روانہ کیا جائے اور وہ مکی دور کے طرز پر صرف انذار و تبلیغ کریں ؟ جزاکم اللہ خیرا و اعطا کم اجرا عظیم ! والسلام علیکم

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ارتداد کی روک تھام کے لئے حکومت اور رعایا کی اپنی اپنی مستقل ذمہ داریاں بنتی ہیں، جن سے عہدہ برا ہونا ان پر لازم ہے، چنانچہ اسلامی ممالک میں سرکاری سطح پر حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ ارتداد کی اسلامی سزا کو باقاعدہ عملی طور پر نافذ کریں ، اور ہر قسم کی ارتدادی سرگرمیوں پر سختی کے ساتھ پابندی عائدہ کر کے ان کی روک تھام کو یقینی بنائیں، جیسا کہ حضرت ابو بکر صدیقؓ نے مرتدین کے فتنہ کے سد باب کے لئے کسی قسم کی تاخیر کرنے کے بجائے جلد از جلد اس فتنہ کو دبا دیا تھا اور ان کے جرم کی شرعی سزا کا ان پر اجراء فرمایا تھا، اور ان کے خلاف لشکر بھیجنے کی ضرورت اس لئے بھی پیش آئی تھی کہ وہ دارالاسلام کے ایک حصہ پر قابض ہو کر اسلامی ریاست کے لئے ایک خطرہ بنتے جارہے تھے ،لہذا ان کے اس فعل کو بغاوت شمار کیا گیا اور ان پر باقاعدہ حملہ کر کے ان کی قوت و شوکت کو توڑا گیا۔
جبکہ عوامی سطح پر مختلف طبقات کی علیحدہ ذمہ داریاں بنتی ہیں:
•علماء کرام کی طرف سے عوام کو فرق باطلہ کے عقائد وافکار کو آسان انداز میں بتایا جائے، ان کا کتاب و سنت اور اقوال سلف کی روشنی میں جائزہ پیش کر کے ان کو منظم انداز میں آگاہی فراہم کی جائے، جس کے لئے جمعۃ المبارک کے اجتماعات، درس قرآن و درس حدیث بہترین مواقع ہیں، اور مروّجہ ذرائع ابلاغ کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس موضوع پر عام فہم انداز میں مختصر اور مفصل کتا بیں بھی عام کی جائیں۔
•معاشی طور پر کمزور مسلمان عموما ارتدادی سرگرمیوں کا بآسانی شکار ہو جاتے ہیں، ان کو بیرون ملک ویزہ ، اچھی ملازمت کا حصول یا پسند کی شادی وغیر ہ کالالچ دے کر اسلام چھوڑ دینے پر تیار کر لیا جاتا ہے ، اس لئے جہاں علماء کا فرض بنتا ہے کہ عامۃ الناس کو دنیا کے وقتی فائدہ کے عوض ہمیشہ کی ناکامی خریدنے کا وبال سر لینے کی خرابی سے آگاہ کریں، وہاں متمول مسلمانوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ رفاہی اداروں کے قیام یا ان کی امداد میں حتی الوسع فراخ دلی سے کام لیں ، نئی انڈسٹریز کا دائرہ کار بڑھا کر روزگار کے مواقع اور معیشت کی بحالی کی کوشش وغیرہ اقدامات کی کوششیں بھی کریں تاکہ ان مسلمانوں کوار تدادی اسکیموں کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے۔
•ذرائع ابلاغ کا بھی بڑے پیمانے پر غلط نظریات اور عقائد کی ترویج کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، مذہب میں شکوک و شبہات کی روک تھام کے لئے با قاعدہ قانون اور نگران اتھارٹی میں علماء کی شمولیت کے لئے منظم مہم چلانے کی بھی ضرورت ہے۔
• عوام الناس کی علماء سے دوری بھی ایک اہم وجہ ہے ، اس لئے علماء کو بھی چاہیئے کہ عوام الناس کے مزاج کو سمجھتے ہوئے ان کے درمیان رہ کر ان کی ذہنی سطح کے مطابق ان کی ذہن سازی اور ارتدادی سرگرمیوں سے ان کو باخبر رکھا کریں۔
•عوام الناس کو بھی چاہیئے کہ حکومت پر اس حوالے سے قانون سازی کے لئے دباؤڈالیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في شرح السير الكبير: قال - رحمه الله تعالى -: المرتد يقتل إن لم يسلم حرا كان أو عبدا، لقوله - صلى الله عليه وآله وسلم -: «من بدل دينه فاقتلوه» . وهو يعم الأحرار والعبيد، ولمولى العبد أن يقتله بنفسه إن شاء، فعل ذلك ابن عمر - رضي الله تعالى عنهما - بعبد له تنصر، ولأنه بالردة صار كالحربي في حكم القتل، ولكل مسلم قتل الحربي الذي لا أمان له، إلا أن الأفضل له أن يرفعه إلى الإمام ليكون هو الذي يقتله؛ لأن فيه معنى الحد. واستيفاء الحدود إلى الإمام اھ (ص: 1938)
وفيہ ایضاً : قال: ولو أن أهل بلدة ارتدوا حتى صارت دارهم دار حرب، ثم وقع الظهور عليهم، فإنه يقتل رجالهم ويسبى نساؤهم وذراريهم، كما فعله الصديق - رضي الله تعالى عنه - ببني حنيفة حين ارتدوا اھ (ص: 1941)
و في حاشية ابن عابدين: (قوله وإلا قتل) أي ولو عبدا فيقتل وإن تضمن قتله إبطال حق المولى، وهذا بالإجماع لإطلاق الأدلة فتح. قال في المنح: وأطلق فشمل الإمام وغيره، لكن إن قتله غيره أو قطع عضوا منه بلا إذن الإمام أدبه الإمام. اهـ (4/ 226)
و في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (7/ 134)
وأما حكم الردة فنقول - وبالله تعالى التوفيق: إن للردة أحكاما كثيرة (إلی قوله) منها إباحة دمه إذا كان رجلا، حرا كان أو عبدا؛ لسقوط عصمته بالردة قال النبي - صلى الله عليه وسلم -: «من بدل دينه فاقتلوه» . وكذا العرب لما ارتدت بعد وفاة رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أجمعت الصحابة - رضي الله عنهم - على قتلهم، ومنها أنه يستحب أن يستتاب ويعرض عليه الإسلام لاحتمال أن يسلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38553کی تصدیق کریں
0     3
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا ہرمرتدواجب القتل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • مرتد ہونے کی وجہ سے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • رزق میں برکت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد عورت کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ ترقئی کاروبار

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اسلام چھوڑ کر عیسائیت قبول کرنے والے کی سزا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • دعا میں درود شریف کو حمد وثناء پر مقدم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • ذکر و اذکار کی مجلسیں قائم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود تاج پڑہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت اسلام میں

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد اورگستاخِ رسول کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اذکار و اوراد میں گنتی کیلۓ کجھور کی گھٹلیوں کا استعمال

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • وظیفہ براۓ مرض بال خورہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • فرض نماز کے بعد کلمہ طبیہ باآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • غیر مسلم سے منتر پڑھواکر دم کروانا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود و سلام سے کیا مراد ہے جس کا قرآن میں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • نجومی کو ہاتھ دکھانے اور قسمت وغیرہ کے پوچھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • عملیات سے علاج کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • جنات کی حقیقت اور ان کا جسمِ انسانی میں حلول

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • استخارہ کون کرے اور کیسے کرے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
Related Topics متعلقه موضوعات