دین اسلام کے سلیکشن سسٹم اور خاص اللہ کے رسول ﷺ کے آخری خطبہ کی روشنی میں فرمائیں کہ ڈومیسائل اور نوکریوں یا کالج میں داخلہ کا کوٹہ سسٹم حرام ہے یا حلال ؟ نبی کی سنت کے مطابق ہے یا مختلف ؟
کسی ادارے یا کالج کا اپنے ہاں داخلہ یا نوکریوں کے لئے جتنی گنجائش ہو اتنی کی اجازت دینا اور کوٹہ سسٹم کے مطابق نوکری یا داخلہ دینا درست اور شریعت کے مطابق ہے، سائل کو اگر اس حوالے سے کوئی شبہ ہو تو اس کی وضاحت کر کے سوال دوبارہ ای میل کر دے، اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔
كما في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: وأما بيان حكم الملك والحق الثابت في المحل فنقول وبالله التوفيق حكم الملك ولاية التصرف للمالك في المملوك باختياره ليس لأحد ولاية الجبر عليه إلا لضرورة ولا لأحد ولاية المنع عنه وإن كان يتضرر به إلا إذا تعلق به حق الغير فيمنع عن التصرف من غير رضا صاحب الحق اھ (6/ 264)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0