اجرت و کرایہ داری

تاخیر کی صورت میں ملازم کی تنخواہ کاٹنے کا حکم

فتوی نمبر :
38724
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

تاخیر کی صورت میں ملازم کی تنخواہ کاٹنے کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب!
ایک سائل نے سوال کیا جس کا جواب مطلوب ہے سوال : کینڈا میں ٹائم کی بڑی اہمیت ہے کسی بھی جاب پر اگر آپ ایک ماہ میں تین مرتبہ دیر سے آجائیں تو وارننگ کے ساتھ تنخواہ بھی کاٹی جاتی ہے، کیا یہ شریعت کے عین مطابق ہے آج کل یہاں مساجد اور مدارس میں ٹائم کے بارے کے میں کافی مسئلہ بنا ہوا ہے روزانہ کی بنیاد پر استاد لیٹ آنے کا معمول ہے، بچے بغیر استاد کے کلاس میں بیٹھے ہوتے ہیں، جس پر والدین کی طرف سے برہمی کا اظہار ہوتا ہے اور پھر فیس دینے کے مواقع پر کافی مسائل ہوتے ہیں، آپ سے درخواست ہے شریعت کے احکام کے مطابق جواب عطا فرمائیں ۔کیا استاد کے لیٹ آنے پر ان کی تنخواہ کاٹی جاسکتی ہے اور کیا شریعت کے مطابق پورا ماہ لیٹ آنے کے باوجود پوری تنخواہ لینا جائز ہے ؟ جب کہ مسجد اور مدارس کے دوسرے اسٹاف کے کام کرنے والوں کے یہاں کے قانون کے مطابق چھٹی اور لیٹ آنے پر پیسے کاٹے جاتے ہیں۔
آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس بارے میں مکمل جواب دیں تاکہ اس مسئلے کا صحیح حل نکل سکے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ جی ہاں مذکو رہ ضابطہ شریعت کے عین مطابق ہے، نیز ادارہ کے اصول کے مطابق تاخیر کی صورت میں ملازم کی تنخواہ سے غیر حاضری کے بقد ر کٹوتی بھی شرعاً جائز ہے۔
۲۔ مساجد اور مدارس کے اساتذہ پر بھی وقت کی پابندی شرعاً لازم ہے، بلا عذر تاخیر سے آنے کا معمول بنا لینا، اور متعلقہ ذمہ داری سے غفلت برتنا ان کے لئے بھی شرعاً جائز نہیں، جبکہ ادارے کی طرف سے ان کو پابند کرنے کے لئے تاخیر سے آنے کی صورت میں تنخواہ کی جائز کٹوتی کا ضابطہ بنانا اور اس کے مطابق تنخواہ کاٹنا بھی بلاشبہ درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح: وعن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه» . رواه البيهقي في شعب الإيمان والدارقطني في المجتبى اھ (2/ 889)۔
و في الدر المختار: (والثاني) وهو الأجير (الخاص) ويسمى أجير وحد (وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو) شهرا (لرعي الغنم) المسمى بأجر مسمى بخلاف ما لو آجر المدة بأن استأجره للرعي شهرا حيث يكون مشتركا إلا إذا شرط أن لا يخدم غيره ولا يرعى لغيره فيكون خاصا اھ (6/ 69)۔
وفيه ايضاً: وليس للخاص أن يعمل لغيره، ولو عمل نقص من أجرته بقدر ما عمل فتاوى النوازل اھ (6/ 70)۔
و في قواعد الفقه: 25 قاعدة استحقاق الأجرة بعمل لا بمجرد قول ( سير ) (ص: 57)۔
و في الفتاوى الهندية: ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها كذا في شرح الطحاوي اھ (4/ 413)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38724کی تصدیق کریں
0     445
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات