حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین طلاق کے بعد رجوع کا حکم

فتوی نمبر :
38942
| تاریخ :
2019-12-30
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین طلاق کے بعد رجوع کا حکم

ایک لڑکی نے دوسری شادی کرلی، اسکے کچھ عرصہ بعد اسکے دوسرے شوہر نے اسکو غصہ میں ایک ساتھ تین طلاق لکھ کر دیدی ، لیکن کچھ مہینے بعد اس لڑکی کا دوسرا شوہر اس سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہے , کوئی آسان اور شریعت کے مطابق حل بتائیں اور جلدی بتائیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃً درست اور حقیقت پر مبنی ہو اس طور پر کہ مذکور لڑکی کو اسکے دوسرے شوہر نے تین طلاقیں لکھ کر دیدیں ہوں، تو اس سے اس پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا، جبکہ عورت ایامِ عدت کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ عقدِ نکاح کرنے میں آزاد ہے، اور حلالۂ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحد گی اور عدتِ طلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے مسلمان شخص سے عقدِ نکاح کرے، اور حقوقِ زوجیت ادا کر کے دوسرے شخص کے ساتھ رہے، اب اگر دوسرا شخص بھی اسے ایک مرتبہ کی ہمستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق کیلئے ضروری ہے) کے فوراً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے ، یا بیوی سے پہلے اس کا انتقال ہو جائے، بہر صورت اس کی عدت گزرنے کے بعد وہ سابقہ شوہر کے نکاح میں آنا چاہے ، اور سابقہ شوہر بھی اسے رکھنے پر رضامند ہو، تو نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ ، گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى: فان طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجاً غيره الآية (سورة البقرة آيت (23).
وفى المشكوة :عن مالك بلغه ان رجلاً قال لعبد الله بن عباس اني طلقت امراتی مائة تطليقة فماذا ترى على فقال ابن عباس طلقت منك بثلث و سبع و تسعون اتخذت بها آيات الله عز وجل ھزواً الخ (284)۔
وفي الدر المختار : (فروع) كرر لفظ الطلاق وقع الكل الخ (293/3)۔
وفي الشامية :تحت (قوله) كتب الطلاق ) قال في الهندية :الكتابة على نوعين (الى قوله) اما ان ارسل الطلاق بان كتب اما بعد فانت طلاق فكما كتب هذا يقع الطلاق الخ (246/3) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38942کی تصدیق کریں
0     631
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات