ہمارے گھر کے حالات کچھ عرصے سے بہت خراب ہوتے جا رہےہیں،گھر میں لڑائیاں ہونے لگی ہیں،مجھے بہت عجیب خواب نظر آتے ہیں ،جو ہمارے گھر کے بارے میں ہوتے ہیں کہ کچھ برے اثرات ہیں اور رزق کی کمی ہوتی جا رہی ہے،ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے بندش کروائی ہو،آپ کوئی حل بتائیں؟
اگر سائل کو شک ہے کہ ان پر جادو کیا گیا ہے یا علامتیں محسوس ہو رہی ہوں تو جادو کے اثر کو ختم کرنے کے لیے کسی مستند عالم اور عامل سے رابطہ کر کے اپنا علاج کروائیں،جبکہ روزی میں برکت کے لیے دعا کے ساتھ گھر کے تمام افراد نماز اور تلاوت کی پابندی کریں،ان شاء اللہ روزی میں برکت ہوگی۔